احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
۴… مرزاقادیانی اب وہ معجزات دکھائیں گے مالیری! ۵… پنجابی رسول کی مالیری امت مالیری! ۶… بقیہ کتاب عصائے موسیٰ کے جواب سے مرزائیوں کا عجز ایک محقق! اسی ترتیب سے پیش خدمت ہیں: ۱… فاعتبروا یا اولی الابصار ایک شہر میں جو وزیرآباد سے بہت دور نہیں اور جس کا نام اس وقت مصلحت کے باعث ظاہر نہیں کیا جاتا گزشتہ انگریزی مہینے میں جناب مرزاغلام احمد قادیانی کے ایک خدائی مرید کو طاعون نے آ لیا۔ بیمار ہوتے ہی مرزائی مذکور نے پیشین گوئی کی کہ میں طاعون سے نہیں مروں گا اور اگر مر گیا تو سمجھ لینا کہ میں مرزاقادیانی کا اخلاص مند مرید نہ تھا اور کوئی شخص میرا جنازہ بھی نہ پڑھے۔ چنانچہ دو تین دن کے اندر ہی عدم آباد کو چلتا ہوا اور بغیر نماز جنازہ پڑھے دفن کیاگیا۔ مرگئے مردود، فاتحہ نہ درود! ایک مقدس بزرگوار کے پوسٹ کارڈ کی عبارت حسب ذیل ہے۔ کرم فرمائے من جناب مولوی صاحب، السلام علیکم! میں آج جالندھر پہنچا۔ معلوم ہوا کہ آج قبل دوپہر مولوی احمد جان صاحب پنشنر مدرس مرض طاعون سے فوت ہوئے۔ آپ نے چند روز ہوئے آنکھیں بنوائی تھیں۔ پرسوں خزانہ سے پنشن لے کر گئے۔ کل بیمار ہوئے۔ آج داخل بہشت بڑے متقی، دائم الوضو مرزائے (قادیانی) کے حواری میرے قدیم دوست اور غالباً آپ کے بھی دوست ہوں گے۔ نہایت افسوس ہے۔ انا ﷲ وانا الیہ راجعون! راقم نوٹ… بیشک میں ان کو اپنا بزرگوار جانتا تھا اور مجھ پر بڑے مہربان تھے۔ مگر جب سے وہ مرزاقادیانی کے مرید ہوئے باہمی خط وکتابت بند ہو گئی۔ خداوند تعالیٰ ان کو اور پس ماندوں کو صبر جلیل عطاء فرماوے۔ راقم جناب مولانا صاحب دام فیوضکم! مرزاقادیانی کا اجتہاد ہے کہ انگریز دجال ہیں اور ریلیں ان کے گد ہیں۔ اس پر ہمارے ایک دوست پوچھتے ہیں کہ جس وقت اس گدھے پر خود بذات مرزاقادیانی یا ان کے مرید سوار ہوتے ہیں تو کیا وجہ ہے کہ ان کو اس وقت دجال نہ کہیں۔ پھر کبھی تو مرزاقادیانی انگریزوں کی نسبت ایسے حقارت آمیز الفاظ (دجاجلے) استعمال کریں اور کبھی ان کی ایسی تعریف کریں کہ خدائی کے مرتبہ تک پہنچا دیں۔ اگر ایسے کاموں کو نفاق سے تعبیر