احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
دائر کرادیا ہے جس کی پیشی ۱۷؍فروری ہے وارنٹ پھر جاری ہوگئے ہیں۔ مرزا کو نہایت شرمندگی حاصل ہورہی ہے۔ تعارف مضامین … ضمیمہ شحنۂ ہند میرٹھ سال ۱۹۰۳ء ۲۴؍فروری کے شمارہ نمبر۸؍کے مضامین ۱… مجدد پر الہامات۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۲… استروں کی مالا۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۳… اٹھارہ برس کا خواب آج دیکھ رہے ہیں۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۴… قادیانی کے عربی قصیدہ پر مصری ادیبوں کی رائے۔ گلزار ہند سے اقتباس ۵… رویاء صادقہ ۔ از مکتوب اٹاوہ ۶… ضمیمہ کی ترقی۔ مرزا کا چیلنج قبول۔ اعجاز احمدی کا جواب مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۷… وہی مرزا قادیانی کا جہاد۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۸… الہام کیا ہے ٹھیکے کی گت ہے۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۹… جعلی نبی پر ایمان ۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۱۰… سؤر کا شکار۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۱۱… لڑکے کی جگہ لڑکی ماتھے تھوپی گئی۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۱ … مجدد پر الہامات مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! پرسوں شب کو مجدد کے قلب پر مرزا قادیانی کی بروزی نبوت کے متعلق مندرجہ ذیل فصیح و بلیغ معجز الہامات بزبان عرب القاء ہوئے۔ مرزا قادیانی اپنی لال کتاب یا اپنے لال گرو کے گرنتھ یا لعل بیگی بکس اور بیگ میں سے ٹٹول کر ایسا منضبط اور مرتبط اور مسجع الہام ایک تو دکھائیں: ’’رقاب النوق تر عرت کشم الجبال الیٰ تلل شملۃ الشمال اللتی ملتقہا النون۔ وریاح ہبوب السمیراء نقذت فی جوف سویداء المجنون اللتی تطاولت علیہا ایدی الدوار والجنون۔ وردت شرذمۃ شاکیۃ السلاح۔ وحجمت طبقۃ نافذۃ الرماح۔