احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
نشان اور کرامات دکھائیں گے کہ اگر ہوسکتا تو برگزیدوں کو بھی گمراہ کرتے۔‘‘ حاجت نہیں کہ اس پیشینگوئی کے بموجب جھوٹے نبیوں کی فہرست دی جائے۔ کیونکہ تواریخ دان لوگوں پر روشن ہے کہ سن مسیحی کی دوسری صدی تک تو یہ پیشینگوئی کچھ خاموش رہی لیکن تیسری صدی سے زمانہ حال تک بہت سے جھوٹے مسیح ظاہر ہوکر معہ اپنی بطالت کے لقمہ اجل ہوئے تاہم زمانہ حال پر نظر کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ انجیل کی صداقت پر یہ پیشینگوئی مہر ازلی ہے اور کوئی مخالف مسیح اس کے برخلاف دلیل نہیں دے سکتا۔ کئی اخباروں کے پڑھنے سے معلوم ہوا کہ شہر لندن میں بھی ایک مسیح موعود ظاہر ہوا مگر اس کی نسبت اور کچھ معلوم نہیں مگر یہ پیشینگوئی جس قدر ملک پنجاب میں مکمل اور آشکارا ہوئی دیگر ممالک میں شاید ہی ہوئی ہو۔ موضع قادیان میں چند سال سے مرزا قادیانی نے دعویٰ کیا کہ میں مثیل مسیح ہوں اور الہام اور نبوت ومعجزات کا بھی مدعی ہے۔ غور کرنے کی جگہ ہے کہ آیت مذکورۃ الصدر میں صاف لکھا ہے کہ علامتیں اور معجزے انبیاء کاذب بھی دکھلائیں گے۔ خواہ سچ ہوں یا نہ ہوں اور پھر یہ کہ اگر کوئی تم کو کہے کہ مسیح یہاں یا وہاں ہے تو مت مانیو حالانکہ مرزا قادیانی کہتے ہیں کہ مسیح قادیان میں ظاہر ہوا اور وہ میں ہوں۔ ۲۴؍آیت میں یہ مسطور ہے کہ برگزیدوں پر بھی ہاتھ ڈالیں گے۔ اس سے میرا یہ مطلب نہیں کہ اس نے بہت سے عیسائیوں پر فتح پائی ہے اور ان کو اپنی مسیحیت کا قائل کردیا بلکہ وہ ایسے پھندے لگاتا ہے کہ مسیحی حیران رہ جاتے ہیں اور اکثر ٹھوکر بھی کھا جاتے ہیں مگرا یسوں کی بابت یہ نہ سمجھنا کہ وہ برگزیدوں میں سے تھے کیونکہ یوحنا حواری یوں فرماتے ہیں کہ وہ نکلے تو ہم میں سے ہیں مگر ہم میں سے نہ تھے۔ اگر ہم میں سے ہوتے تو ہمارے ساتھ رہتے۔ لیکن ہم میں سے اس لئے نکل گئے کہ یہ ظاہر ہو کہ وہ سب ہم میں سے نہیں۔ یوحنا ۲۔۱۹۔ افسوس ہے کہ مرزا بائبل کے اور مقامات تو بڑی ہوشیاری سے نقل کرتا ہے مگر کبھی اس کی تصنیف میں ایسا تذکرہ نہیں ہوتا۔ شاید اس سے خود مرزا قادیانی کو شرم آتی ہوگی مگر کیا کرے کیونکہ وہ ایک منہ سے دعویٰ کر بیٹھا۔ اب کس منہ سے کہے کہ یہ جھوٹ ہے، چاہئے کہ مرزا اتنے ہی قناعت کرے اور آئندہ کے لئے سچا تائب بنے اور جھوٹوں کا حصہ آگ اور گندھک کی جھیل میں ہوگا۔ جہاں توبہ کا موقع نہیں ملتا۔ (مکاشفہ باب ۲۱آیت ۸) ۲ … پشاور میں مرزائیت کا دھڑ ٹوٹ گیا مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! یہاں اول اول مرزائیت نے خروج کیا تھا مگر آپ جانتے ہیں جہاں سانپ ہوتے