احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
اور تنبیہ کرتا ہے تو خیال کرلیجئے کہ ۷؍کروڑ محمدیوں کے مقابلے میں دولاکھ ملحدوں کی کیا حقیقت ہے؟ اور کس کا اثر قوی ہے یعنی ضمیمہ کا یا مرزا قادیانی کے مشن کا۔ مرزائی مشن جو اہل اسلام کی طبائع پر زہر اگلتا ہے۔ ضمیمہ تریاق بن کر اس زہر کا ازالہ کردیتا ہے۔ ہرسال مرزا قادیانی پیشینگوئی کرتے اور اپنے خامکاروں کو طفل تسلی دے کر تھامتے ہیں کہ ضمیمہ اب بند ہوا اور اب بند ہوا مگر ہرسال جھوٹے کے منہ میں وہ ہوجاتا ہے اور ضمیمہ ملحدوں کے سروں پر آرے کی طرح گزرتا چلا جاتا ہے اور انشاء اﷲگزرتا چلا جائے گا اور بالآخر ایک ایک سر اور ایک ایک دھڑ کے دودو کردے گا۔ بعض بدمعاش مرزائی بھی یہ دیکھنے کو کہ ہمارے لال گرو کی کیسی درگت ہو رہی ہے۔ ضمیمہ کی خریداری کے لئے مختلف لوگوں کے نام سے درخواستیں بھیجتے ہیں مگر آپ جانئے ہم تو ایسے بدمعاشوں مفت خوروں کے گور گڑھے تک سے واقف ہیں۔ جواب میں دوجوتے اور حقے کا پانی بھیج دیتے ہیں۔ پھر بھی یہ حرامزادے ایسے بے حیا ہیں کہ حرامی پنے سے باز نہیں آتے اور پھر کر دھوکے دیتے ہیں۔ ہم کبھی ان کی قلعی اچھی طرح کھولیں گے۔ یہ لوگ مرزا قادیانی کے خوارق کے بہت اچھے نمونے ہیں۔ ’’الولد سرلابیہ‘‘ ۷ … نیچریت، مرزائیت، عیسائیت مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! اس میں بالکل شک نہیں کہ مرزائیت، نیچریت سے بدتر ہے کیونکہ کسی نیچری نے آج تک نبوت کا دعویٰ نہیں کیا۔ چونکہ آج کل نئی تہذیب نئی روشنی اور پھر سائنس اور فلسفہ کی تعلیم کا زور ہے۔ لہٰذا سرسید مرحوم خواب غفلت میں پڑے ہوئے مسلمانوں کو مغربی تعلیم کی ٹھوکر مار گئے ہیں اور اس لحاظ سے ان کو ایجوکیشنل رفارمر کہنا بے جا نہیں اور اس وقت تقریباً ایک کروڑ مسلمان ان کے پیرو ہیں اور درحقیقت ان کو رفارمر سمجھتے ہیں۔ مرزا قادیانی کو تو تمام عمر بھی یہ فروغ نصیب نہ ہوگا وہاں مرنے کے بعد مرزائی لوگ منارہ کی پرستش کیا کریں تو شاید مرزائیت کا چراغ روشن رہے۔ لیکن نہ تو سرسید نے آج تک نبی ہونے کا دعویٰ کیا نہ ان کے معتقدین نے کبھی ان کو نبی سمجھا۔ نہ خلاف اصول وعقائد اسلام ان میں کوئی عظمت وفضیلت بتائی نہ پیدا کی۔ حالانکہ اگر سرسید چاہتے تو دعویٰ نبوت میں کامیاب ہوسکتے تھے مگر انہوں نے ایسے دعوے کو الحاد وارتداد اور سراسر کفر سمجھاکیونکہ وہ مسلمان تھے اور قرآن پر ان کا ایمان تھا۔ بھلا وہ قرآن کا خلاف کیونکر کرسکتے تھے۔ مرزائیت تو عیسائیت سے بھی گئی گزری ہے۔ عیسائی عیسیٰ مسیح کو خدا کا بیٹا اور خدا یقین کرتے ہیں۔ مرزا قادیانی بھی ان کی تقلید پر اپنے کو خدا کا لے پالک بتاتے ہیں۔ نہ کہ بیٹا کیونکر اس سے