احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
گئے اور کوئی گاہگ نہ ہوا تو آپ فرمائشی نبی ہیں ہی۔ گویا مرزا قادیانی یہ ثابت کررہے ہیں کہ میں نبی نہیں بلکہ ایک متمول سیٹھ ساہوکار کوٹھی والا ہوں۔ میرے پاس لاکھوں روپیہ جمع ہے۔ کیا کسی نبی نے اپنی نبوت کا دارومدار روپیہ پیسے پر رکھا ہے اور اس طرح اپنی نبوت اور اپنا اعجاز فروخت کیا ہے۔ جب آتھم کی پیشینگوئی میں مرزا قادیانی کے منہ پر قدرتی تھپڑ لگا۔ یعنی وہ میعاد مقررہ میں فوت نہ ہوا تو آپ نے جھٹ سے اشتہار دیا کہ آتھم حلف سے کہہ دے اس پر (پیشینگوئی) کا خوف طاری نہ ہوا تھا اور دس ہزار لے جائے۔ مرزا قادیانی کو خوب معلوم تھا کہ انعام کی یہ شرط ہرگز پوری نہ ہوسکے گی کیونکہ اس کے یہ معنے تھے کہ آتھم جو مسیحی ہے مرزائی بن جائے۔ اس عیاری پر مرزائی پھولے نہیں سماتے کہ حضرت اخبث وابخس وانجس ومجنّس مابین ظل وبروز کی پیشینگوئی بال باندھی پوری ہوئی۔ ارے واہ رے بہادر وتمہارے کیا کہنے ہیں۔ نامردی تو خدا نے دی مگر مار مار تو کئے جائو۔ الہام توقرآن وحدیث سے بالضرور ثابت ہے مگر یہ کہاں لکھا ہے کہ جس پر الہام ہو وہ غیب دان پیشینگو بھی ہو۔ یعنی اس میں خدائے علاّم الغیوب کی صفت غیب دانی پیدا ہوجائے۔ اس صورت میں تو وہ خدا ہواناکہ صاحب الہام۔ اس لئے مذہب اسلام میں رمالوں اور نجومیوں اور پیشینگوئی کرنے والوں کی مذمت وارد ہوئی ہے مگر حمقاء کا کیا علاج کہ جو شخص صاحب الہام ہو اس کو غیب دان بھی تصور کرنے لگتے ہیں۔ ایسے ضعیف الاعتقاد مسلمان لاکھوں موجود ہیں جو مشائخ اور پیروں کو غیب دان جانتے ہیں۔ مرزائیوں پر حصر نہیں۔ مرزائیوں کی ڈھٹائی دیکھئے کہ کھلم کھلا خلاف کتاب وسنت بنکارتا ہے کہ فلاں شخص اتنے عرصہ میں مر جائے گا اور میری سینکڑوں پیشینگوئیاں (غیب دانیاں) آفتاب نصف النہار کی طرح پوری ہوئیں۔ (ایک بھی پوری نہیں ہوئی اور سب کی سب بیچ کھیت پٹ پڑیں) مگر بے حیائی تیرا آسرا۔ خوب یاد رکھو کہ جو شخص کسی انسان میں خدائی صفت ٹھونستا ہے وہ اس کو خدا سمجھتا ہے نہ کہ صرف نبی اور رسول۔ اب مرزائیوں سے پوچھو کہ وہ مرزا قادیانی کو غیب دان جانتے ہیں یا نہیں۔ اگر جانتے ہیں تو کافر ہوئے اور نہیں جانتے تو مرزائیت کی جانب سے مردودومطرود ہوگئے۔ ۲ … عیسیٰ مسیح علیہ السلام کے معجزات سے انکار بھی اور اقرار بھی مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۱۷؍مئی کے الحکم میں لکھا ہے کہ کسی شخص نے سوال کیا کہ ’’عیسیٰ مسیح کے بن باپ پیدا ہونے کی کوئی صریح کلام مجید میں ہے۔‘‘مرزا قادیانی نے جواب میں آیت ’’ان مثل عیسیٰ