احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
کیاگیا کہ اپنے دعوے موعود مسیح کو بدلائل بیان فرماویں تو ادھر سے جواب دیاگیا کہ ہم تو مسیح علیہ السلام کی حیات وممات کی بابت مسئلہ دریافت کرنا چاہتے ہیں اور ہماری غرض مباحثہ ہے۔ چنانچہ مرزاقادیانی اور ان کے مریدین کے چند اہل پولیس ساتھ کر دئیے گئے کہ بحفاظت تمام ان کو ناصر نواب صاحب کے گھر پہنچا آویں۔ ۴… تعبیر طلب خواب مولانا ایڈیٹر صاحب السلام علیکم! خاکسار نے ایک سچا خواب دیکھا ہے جو بغرض تعبیر حضور کی خدمت میں مرسل ہے۔ امید ہے کہ آپ یا آپ کے ناظرین میں سے کوئی صاحب تعبیر سے معزز فرماویں گے۔ ایک روز رات کو جب میں سوگیا تو کیا دیکھتا ہوں کہ میں اور ایک میرا دوست اسٹیشن کی طرف جاتے ہیں کہ اسٹیشن پر کوئی جلسہ ہے۔ جب ہم وہاں پہنچے تو بہت سی مخلوق ایک خیمہ کے نیچے جو بہت بڑا لمبا چوڑا ہے موجود ہے۔ بنچ وغیرہ بچھی ہیں اور لوگ لیکچر دے رہے ہیں۔ ہم نے لیکچر سنے بعد ازاں اسٹیشن کی طرف آگے بڑھے۔ مجھے اس وقت بھوک لگی تھی۔ میرا ہمراہی مجھے کھینچ کر پھر اس خیمہ کی طرف لے آیا۔ میں نے اسے بہت روکا مگر وہ نہ رکا۔کیا دیکھتاہوں کہ سب لوگ کھانا کھا رہے ہیں۔ میرے دوست نے کہا آؤ تمہیں کھانا بھی کھلاؤں اور مرزاقادیانی کو بھی دکھلاؤں۔ جب میں آگے بڑھا تو دوچار لوگ بڑے تپاک سے ملے اور بنچ پر بٹھانے لگے۔ مگر مجھے نفرت آئی۔ میں نے کہا میں تو نہیں کھاؤں گا۔ صرف مرزاقادیانی کو دیکھنا چاہتاہوں۔ جب دیکھنے کو مڑا تو کیا دیکھتا ہوں کہ ایک چھوٹے سے کمرہ میں چند اشخاص لنگوٹی باندھے کانوں میں بالے ڈالے سر پر لال پگڑی باندھے گھوم رہے ہیں اور بیچ میں اسی ہیئت سے ایک شخص ہے جس کی داڑھی بہت کٹی ہوئی ہے۔ میں نے کہا کیا یہی مرزاقادیانی ہیں اس کی داڑھی تو کٹی ہوئی ہے۔ مرزاقادیانی بیچ میں تھے اور ان کے گرد بہت سے اشخاص لنگوٹی باندھے پھر رہے تھے۔ جیسے بازیگر ڈھول لے کر کھڑے ہوتے ہیں ویسے مرزاقادیانی بھی کھڑے تھے۔ الغرض میں نے مرزاقادیانی کو لکھنؤ کے شہدوں کے حلیہ پر دیکھا۔ میں سچ کہتا ہوں کہ جو کچھ میں نے لکھا ہے بالکل ٹھیک ہے۔ مجھے جھوٹ بولنے کی خدا کے فضل سے نہ تو عادت ہے نہ ضرورت اور مرزاقادیانی سے میری کوئی عداوت بھی نہیں۔ بلکہ میں نے مرزاقادیانی کی شکل بھی آج تک نہیں دیکھی۔ مجھے معلوم نہیں کہ اس خواب کی تعبیر کیا ہے۔ واﷲ اعلم بالصواب! فیروز الدین از امرتسر! ایڈیٹر… یہ خواب ہمارے پاس ایک نہایت معتبر اور مستند متورع متقی مقدس عالم کے ذریعے سے پہنچا ہے۔ جن پر کذب کا احتمال بھی نہیں ہوسکتا۔ تعبیر صاف ہے۔ مرزاقادیانی ایک مداری