احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
زبان چینی ہونی چاہئے۔ عربی میں الہام کیوں ہوتا ہے اور کثرت سے فارسی اور اردو میں بھی ہوتا ہے مگر اس کو الہام نہیں کہا جاتا۔ صرف زبان عرب میں چند بے معنی الفاظ کے کبھی کبھی حادث ہوجانے کا نام الہام ہے اور جبکہ بروزی احمد ہیں تو جو صفت صاحب وما ینطق عن الہویٰ کی تھی۔ آپ کی صفت کیوں نہیں یعنی آپ اپنے فارسی اور اردو کلام کو کیوں وحی اور الہام نہیں کہتے۔ اب رہی شرفاء کی زبان۔ زبان تو ہر قوم کی ایک ہی ہوتی ہے صرف غلط اور صحیح تکلم کا فرق ہوتا ہے۔ اب رہی حاکم کی زبان یہ فقرہ محض خوشامدی ہے ورنہ حاکم کی زبان کا سیکھنا مذہب اسلام میں فرض (لازم) نہیں لیکن آپ کو اسلام سے کیا غرض؟ M تعارف مضامین … ضمیمہ شحنۂ ہند میرٹھ سال ۱۹۰۳ء ۲۴؍جولائی ویکم اگست کے شمارہ نمبر۲۸،۲۹؍کے مضامین ۱… مرزا قادیانی کا آسمانی نشان۔ عبدالحق سرہندی! ۲… تحریف اور مجاز۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۳… مرزا قادیانی کے مختلف چندے۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۴… معجزات کا انکار۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۵… فسخ بیعت۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۶… مرزائیوں کے مکائد۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۷… مرزائی لوگ پادریوں کے مشنوں سے نکالے جاتے ہیں۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۸… مارو گھٹنا پھوٹے آنکھ۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۱ … مرزا قادیانی کا آسمانی نشان عبدالحق سرہندی! قاضی اشفاق حسین صاحب وکیل درجہ اوّل ریاست پٹیالہ ساکن سرسادہ نے مرزاقادیانی کو لکھا کہ میری والدہ بعارضہ فالج بیمار ہیں۔ اگر آپ کی دعا سے صحت یاب ہوجائیں تو