احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
ہے۔ لہٰذا آتشی کے لئے آتش چاہئے۔ ادھر مرزا کو دیکھئے تمام مخلوق کو معہ مسلمین مؤمنین جہنمی دوزخی بنا کر خوش ہوتا ہے۔ بایزیدؒ فرماتے کہ آدمی تب متواضع ہوتا ہے کہ اپنے نفس کا کوئی مقام وحال نہ دیکھے اور اعتقاد کرے کہ خلق میں اس سے کوئی زیادہ برا نہیں۔ ادھر مرزا اسکے بالکل برعکس تمام مخلوق میں کسی کو اپنے برابر نہیں جانتا۔ آپ اگر ان حالات بایزیدؒ کو تذکرۃ الاولیاء میں غور سے دیکھتے اور مرزا کے حالات سے بھی مقابلہ کرتے تو ضرور ان کو بایزیدؒ کا قول مرزا کی بروزی نبوۃ کی دلیل وسند میں پیش کرتے ہوئے کچھ تو شرم آتی۔ لیکن ماہوار راتب وچندہ کے سبب وہ بیچارے معذور ہیں۔ نہم… بالآخر آپ اپنے اس نکتہ کی نسبت کہ: ’’بایزیدؒ نے دعوے بروز خود کیا۔ لیکن یہاں پر خود آنحضرتa نے اس مہدی موعود کا نام محمد واحمد رکھا ہے۔‘‘ کان آنکھ کھول کر دیکھیں اور سنیں کہ جن اکابر کو آنحضرتa نے اپنے عہد مبارک میں اپنے روبرو اپنی زبان صدق بیان سے بمنزلہ ہارون شبہ عیسیٰ وامام وغیرہ بنایا تھا۔ جن کا ذکر پہلے نمبر کے جواب میں ہوا ہے۔ اس سے بڑھ کر اور کون ہوسکتا ہے۔ جب انہوں نے نبی ورسول نہ کہلایا تو اب مرزا بایں اوصاف کیونکر ایسا ہوگیا کہ بلا کسی خدمت ومحنت ولیاقت کے ان سب اکابر سے بڑھ جائے؟ دہم… احادیث کا مصداق مہدی موعود قریش میں سے ہے۔ نہ کہ چنگیز خانی مغلوں میں سے جب آوے گا وہ بھی نبی ورسول ہرگز نہ کہلاوے گا۔ ہاں امام بیشک ہوگا۔ جس کا مرزا بالکل وہرگز لائق ومستحق نہیں۔ مسیح کی نسبت خود ہی مرزا کہہ چکا ہے کہ: ’’ممکن ہے کہ کوئی ایسا مسیح بھی آجاوے جس پر احادیث کے الفاظ مطابق ہوں۔‘‘ (ازالہ اوہام) اس سے صاف ظاہر ہے کہ حدیث کے الفاظ والا مسیح ومہدی اب تک نہیں آیا۔ الہامات کا ذکر ہوچکا ہے۔ ان کی حقیقت وغلام احمد مرزا کے امام کی بحث عصاء موسیٰ میں مفصل ہے۔ وہاں غور سے پڑھو۔ ۱۷… امروہی صاحب: ’’محی الدین بن العربی کے فتوحات میں خواب میں ابن حزمؒ کا آنحضرتa سے معانقہ کر کے غائب ہو جانا اور سوائے آنحضرتa کے دوسرا نظر نہ آنے کا حال بھی ثبوت ودلیل بروز میں پیش کر کے کہتے ہیں کہ اس کو مولوی محمد حسین تصدیق کر چکے ہیں۔‘‘ جواب… مولوی محمد حسین صاحب کی تصدیق وحمایت مرزا کاحال اوپر بیان ہوچکا ہے۔ افسوس ہے کہ مرزائی جماعت کے دلائل وثبوت خواب وخیال ورطب ویابس اقوال رہ گئے ہیں۔ آپ یہ موٹی وعام بات بھی نہیںسمجھ سکے کہ جس طرح آفتاب کے سامنے ستارگان کا وجود غائب ہو جاتا