احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
جاہل دوڑیں اس کے پیچھے یا رب امن دے اس کے شر سے کفر ہو لکھا منہ پر ظاہر جس کو پڑھیں ایمانی ماہر حشر میں ان پڑھ لوگ بھی جیسے اپنا عمل نامہ پڑھ لیں گے عیسیٰ اتریں قتل کو اس کی چرخ سے فوق منار دمشقی اور ہو امام مسلمانوں کا ان سے پہلے زیب مصلا اس کے پیچھے نماز گزاریں پھر کانے دجال کو ماریں دیکھ کے ان کو وہ گلتا جائے سامنے آنے کی تاب نہ لائے کھائے آخر ان کا برچھا ہوکر رہے نوشتہ پورا یارب ان فتنوں سے بچالے ہم کو نہ کیجو ہمارے حوالے ہم ہیں تیرے بندے بیچارے چاہے تو بخشے چاہے مارے مار سے تیری پناہ ہے تیری کیجو قبول اک عرض یہ میری رکھ مجھے اپنے حفظ وامان میں تجھ سے خوش ہوں دونوں جہاں میں مجھ میں بل نہیں اور نہ طاقت کوئی نہ خوبی ہے نہ لیاقت تونے وجود عدم سے بخشا تونے بنایا میرا نقشہ پھر ایمان عطا فرمایا ختم رسل کا بخشا سایہ بخشی اس کی تابع داری کیا کروں اس کی شکر گزاری میں تیرے فرمان کے قربان اس تیرے احسان کے قربان ہر دم ہے یہ تمنا جی کی سنت پر رہوں تیرے نبی کی گرچہ گناہ خطا اور نسیاں رکھتا ہوں بے حد بے پایاں دیکھ کے تجھ کو سب سے ارحم لب پر ہے رب اغفر وارحم صادق مومن مجھ کو بناکر خاص خزانے میں سے عطا کر خالص نیت پاک ارادے بلا تکلف سیدھے سادھے عرض کی تجھ سے حاجت کیا ہے دل کا بھید بھی تجھ پر کھلا ہے ادعونی بھی چونکہ ہے فرمان اور تکبر موجب حرمان بندگی اس کی ہے متقاضی مولا چاہئے ہردم راضی