احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
احمد ذی شان مرسل رحمن جس کا ہدایت نامہ ہے قرآن مطلبی مدنی اور مکی جس کی شریعت سب سے پکی ہے ہر بات یقینی اس کی حق تعلیم ہے دینی اس کی ہم پر رئوف رحیم وہ پیارا جس سے مٹا دکھ درد ہمارا خیر اندیشی ہے جس کا پیشہ حق سے صلوٰۃ و سلام ہمیشہ اس پر آل اصحاب پر اس کے یوں ہم کو آگاہ کیا ہے سب کے لئے اعلان دیا ہے پچھلے دن سے پہلے پہلے سب کے دل میں زعم ہو ایسا میں ہوں نبی و رسول خدا کا یاد رہے یہ تم کو لیکن میرے بعد نبی نہیں ممکن ختم نبوت ہوگئی مجھ پر یعنی حق نے کیا ہے مقرر آپ کے بعد نہ پیدا ہوگا کوئی نبوت پانے والا ہوتا کوئی تو اس کے لائق سب سے عمرؓ فاروق تھا فائق جب نہ نبوت پائی عمرؓ نے پھر کون آئے نبوت کرنے پہلا ہی کوئی آئے تو آئے جس کو معین حق فرمائے ختم نبوت نے فرمایا ہے یہ صحیح حدیث میں آیا موسیٰ بھی گر ہوتے جیتے میرا ہی جام اطاعت پیتے قبل قیامت عیسیٰ آئیں اس امت کی شان دکھائیں اور ان کا آنا پھر ہے ضروری تاکہ نبوت ہو نہ ادھوری جیسا ہے ان پر ہمارا ایمان لائیں یہود و نصاریٰ ایمان جب خدمت سے فراغت پائیں یاں سے پھر رحلت فرمائیں جن کے مبشر بن کے تھے آئے قبر میں ہوں ان کے ہمسائے ہو صدیقؓ و شہید نبیa کا ساتھی بندۂ صالح چوتھا تیس وہ لعنت پانے والے جھوٹے نبی کہلانے والے سب سے جھوٹا ان جھوٹوں کا کانا دجال آخر ہوگا جب وہ آئے خدا کہلائے شعبدے کچھ لوگوں کو دکھائے