احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
اے عقل کے دشمنو! اور اے غافلو! ذرا خدا سے ڈرو اور اس کے قہروغضب سے پناہ مانگو کہیں ایسا نہ ہو جو ان عقائد کی وجہ سے یہودیوں کی طرح تم پر بھی طاعون مسلط ہوجائے اور پھر بجز حسرت وافسوس کے کچھ ہاتھ نہ آئے اب ایک طرفہ ماجرااور سنئے کہ اہلحدیث غیر مقلدوں نے اسم ذات باری تعالیٰ کے بعد جو الفاظ تعظیمی مثل جل شانہ وعم نوالہٗ وتعالیٰ وعزاسمہ اور مثل اس کے دیگر الفاظ اہل اسلام استعمال کرتے ہیں بجائے ان کے اپنے اختراع وایجاد سے لفظ صاحب کا موزوں کیا ہے جو کہ بنی آدم کے تمام فرقوں کے ناموں کے بعد عموماً اور عیسائیوں اور انگریزوں کے ناموں کے بعد خصوصاً مستعمل ہوتا ہے جیسے علی العموم کہتے ہیں ٹھاکر صاحب، پنڈت صاحب، بابو صاحب، ماسٹر صاحب وغیرہ بلکہ ہندوستان میں اہل یورپ کو بلااظہار کئے اور نام کے صرف اسی لفظ کے ساتھ مخاطب کیا جاتا ہے۔ اسی طرح سے اہلحدیث اپنی تحریروں اور اپنے قولوں میں بجائے اﷲ جل شانہ وعم نوالہٗ کے لکھتے اور کہتے ہیں کہ اﷲ صاحب نے یہ کہا اور اﷲ صاحب نے یوں کہا۔ اے بے ادبو! ذرا تو سوچو کہ جناب الٰہی میں یہ کیا گستاخی اور بے ادبی ہے جو تم اپنے عقائد اور اپنے اقوال سے کررہے ہو کیا تم کو کوئی کلمہ تعظیمی جو شان الٰہی کی عظمت اور جلال کو ظاہر کرتا کلام مجید یا احادیث رسول اﷲa میں نہیں ملتا تھا جو تم نے اس کلمہ کو جو ادنیٰ ادنیٰ فرقہ کے لوگوں کے واسطے بولا جاتا ہے اختیار کیا۔ ایسی حالت میں اب بجز اس کے ہم اور کیا کہہ سکتے ہیں کہ خداوند کریم تم پر رحم کرے اور تمہارے دلوں سے ان حجابوں کو دور کرے تاکہ تم عظمت الٰہی کو چشم یقین سے مشاہدہ کرکے خالص نیت سے اس پر ایمان لائو۔ اب سنو اور غور سے سنو کہ جب اہلحدیث مسلمانوں کی یہاں تک نوبت پہنچی اور یہودیت اور عیسائیت میں یہاں تک غلو کیا کہ بالکل اقوال وافعال ان کے انہیں لوگوں کے مشابہ ہوگئے۔ تب عزت الٰہی جوش میں آئی اور اس قادر ذوالجلال نے اپنی رحمت خاص سے مفسدان دین کی سرکوبی کے واسطے حضرت اقدس مسیح موعود ومہدی مسعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کو چودھویں صدی کے سر پر مجدد ومامور فرما کر کھلے کھلے آسمانی نشانات کے ساتھ دارالامان قادیان میں نازل فرمایا۔ الحمد ﷲ رب العالمین والصلوٰۃ والسلام علی رسولہ محمد وآلہ واصحابہ اجمعین اور اسی مؤید من اﷲ مہدی برحق کے نزول اجلال کی آسمان، زمین، چاند، سورج، رات، دن، ماہ، سال، قرآن مجید واحادیث رسول اﷲa واقوال صحابہ وآئمہ مجتہدین ومجددین الہامات ومکاشفات اولیاء اﷲ ورویائے صادقہ بزرگان دین نے جیسا کہ بالتفصیل