احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
پیش کیا تھا اور جس کا رد حضرت عیسیٰ ؑ نے کردیا تھا۔ اسی کو معیار صداقت اور وسیلہ بیعت ٹھہرایا یہی تو یہودیت کی مشابہت یا اور کچھ ہے۔ چوتھی یہ کہ یہودیوں میں وہ کون کونسی صفتیں تھیں جن کی وجہ سے وہ مغضوب علیہم کا نشانہ بن گئے یہی تو نہیں کہ انہوں نے کتب سماویہ میں تحریف وتبدیل کی تھی۔ نبیوں کو جھٹلایا تھا ان کی توہین وتحقیر کی تھی۔ طرح طرح کی بد زبانیوں سے ستایا تھا۔ کافر وملحد ٹھہرایا تھا ان لفظوں کو خوب یاد کرلیجئے اور پھر یہ بھی یاد کرلیجئے اور خوب اچھی طرح یاد کرلیجئے کہ وہ یہودی جن سے یہ حرکتیں وقوع میں آئی تھیں وہ کون تھے اور کس لقب سے مشہور تھے وہ سب عامل بالحدیث تھے اور اہلحدیث کہلاتے تھے جیسا کہ آج کل ہمارے زمانہ میں ایک فرقہ غیر مقلدوں کا ہے جو اپنے آپ کو عامل بالحدیث کہتا ہے اور اہلحدیث ہونے پر بڑا فخر ظاہر کرتا ہے۔ اب آپ ہی ذرا انصاف کردیجئے کہ یہودیوں کی طرح غیر مقلد وں کا عامل بالحدیث ہونا اور اپنے آپ کو اہلحدیث کہنا یہ کہلانا کیا یہ یہودیوں کی مشابہت ہے یا نہیں کیا ان غیر مقلدوں نے یہودیوں کی تقلید کی یا نہیں۔ یہ پہلی صفت یہودیوں کی تھی۔ کہ انہوں نے کتب سماویہ سابقہ میں تحریف کی تھی لفظوں کو بدل دیا تھا معنی کو الٹ پلٹ دیا تھا اور ان اہلحدیث غیر مقلدوں نے قرآن مجید کی سورتوں اور آیتوں کو منسوخ کردیا۔ آیات قرآن کو احادیث کا تابع بنا دیا۔ وہی معنی چسپاں کئے جن کو احادیث نے قبول کیا۔ ان اسرا ووحقائق قرآنی کو رد کردیا جن سے احادیث نے مخالفت کی مقدم کو مؤخر اور مؤخر کو مقدم کرکے تراشیدہ معنی درست کئے۔ کیا اب بھی ان اہلحدیث نے یہودیوں کی مشابہت کی یا نہیں۔ کیا اب بھی ان اہلحدیث نے کلام مجید کے معجزہ ہونے سے انکار کیا یا نہیں کیا اب بھی ان اہلحدیث نے احادیث کو فرضی قرآن ٹھہرایا یا نہیں۔ تیسری صفت یہودیوں کی یہ تھی کہ انہوں نے ان نبیوں کو جھٹلایا تھا اور ان کی توہین وتحقیر کی تھی اور ان کو بدزبانیوں سے ستایا تھا جو ان کے زمانہ میں موجود تھے اور ان غیر مقلدوں اہلحدیث نے جن کے فرقہ میں شائد آپ بھی شمار کئے جاتے ہیں۔ ان تمام نبیوں اور رسولوں کو جو ابتدائے عالم سے دنیا میں مامور من اﷲ ہوکر بحیثیت نبوت یا رسالت بشیر ونذیر ہوکر تشریف لائے جن پر وحی الٰہی وقتاً فوقتاً نازل ہوتی رہی جو احکام الٰہی کی تبلیغ فرما کر اہل عالم کو ہدایت فرماتے رہے جن کی پیروی باعث نجات اور جن کی مخالفت باعث عذاب وعتاب ٹھہری جن کو خلیل اﷲ، کلیم اﷲ، روح اﷲ، حبیب اﷲ کا لقب حاصل ہوا۔ صلوٰۃ اﷲ علیہم اجمعین اور جن پر کتب سماویہ زبور، توریت، انجیل، قرآن مجید نازل ہوا