احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
اور صرف شارع کے اقوال پر عمل کرتے ہیں۔ اس کے بعد مختار نے پنجابی اخباروں پر حملہ کیا ہے۔ (کیونکہ ایڈیٹر شحنہ ہند نے پنجاب اور ہندوستان کے معزز اخباروں کو اس فیصلہ کے لئے حکم بنایا تھا) اور ان اخباروں کی نسبت یہ لکھ دیا ہے کہ وہ زبان اردو سے ماہر نہیں اور ہندوستانی اخباروں کی نسبت یہ لکھ دیا کہ وہ ہمارے حق میں ڈگری کریں گے۔ حالانکہ اردو زبان دانی اور خوش فہمی کسی خاص شخص کا حصہ نہیں۔ ابھی یہ بات کی ہندوستان کے اخبار ہم کو ڈگری دیں گے۔ یہ صرف خیال ہی خیال ہے۔ جن کا آپ کے پاس کچھ ثبوت نہیں۔ اس کے علاوہ ہم بہت تعجب سے دیکھتے ہیں کہ مختار کو پنجابی اخباروں پر اعتراض کرتے وقت مرزا غلام احمد کی اردو نویسی کا کچھ بھی خیال نہ رہا۔اور بے ساختہ پنجابیوں کو لتاڑ ڈالا۔ گویا اور کسی کے شان سے بعید نہ ہو۔ مگر مختار جیسے پیر پرست کی شان سے ضرور بعید ہے۔ اس کے بعد آپ نے ریاض الاخبار کے ایک نوٹ پر جو مولانا شوکت کی بابت ہے آپ نے رائے دی ہے اور یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ ریاض الاخبار کا منشاء مولانا شوکت کی تعریف کا نہ تھا۔ اگر مختار اس نوٹ کو کسی پرچہ میں نقل کریں۔ تو ہم فیصلہ کرسکتے ہیں کہ آیا وہ کس کی جانب ہے۔ چونکہ ہم نے وہ نوٹ نہیں دیکھا اس وجہ سے ہم نے اس پر بحث بھی نہیں کی۔ اب ہم مختار احمد سے چند سوال کرتے ہیں اور ہم کو امید ہے کہ وہ ضرور ان سوالوںکا جواب دے کر پبلک پر اچھی طرح اصل حال ظاہر کردیں گے۔ اور نیز ہم بھی باخبر ہو کر اس پر اچھی طرح بحث کرسکیں گے۔ سوالات متعلق اخبار نمبر۱… کیا یہ اخبار آپ نے اس وجہ سے جاری کیا ہے کہ قومی اور ملکی خدمت کریں۔ نمبر۲… یا اس لئے کہ آئندہ چل کر اس اخبار کو مرزا غلام احمد کی تائید کا ذریعہ بنائیں۔ نمبر۳… یا اس لئے کہ اس سے روپیہ کمائیں اور اس کو تجارتی اصول پر قائم رکھیں۔ بہرحال جو وجہ ہوا اس کو ظاہر فرمائیے۔ سوالات متعلق ایڈیٹر نمبر۴… آپ کو مرزائی ہو ئے کس قدر زمانہ گزرا۔ نمبر۵… آپ مرزائی خود ہوئے یا کسی کی تحریک سے۔ نمبر۶… آپ نے مرزا قادیانی کو دیکھا ہے یا نہیں اور اگر دیکھا ہے تو کب اور کتنی مرتبہ۔ نمبر۷… آپ نے عربی تحصیل کی ہے یا نہیں اور اگر کی ہے تو کہاں تک اور کس سے اور جب آپ نے عربی تحصیل کی ہے تو ضرور ہے کہ آپ قرآن وحدیث سے بھی واقف ہوں گے تو ایسی صورت میں تو آپ پر ضرور لازم ہے کہ مرزا قادیانی کے سچے ہونے کے دلائل کافی طور پر پیش