احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
ایک قدم نہ نکالیں تو ان کی فتح؟ ۶… مرزاقایانی جو ایک خاندانی حارث ہیں اورکچھ اراضی رکھتے ہیں تو یہ ان کی عزت میں داخل۔ مگر مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کا جو سرکار دولت مدار انگلشیہ نے چار مربع زمین کے عطاء فرمائے تو یہ بزعم مرزا ان کی ذلت؟ ۷… مرزاقادیانی کی کفریات اور الحاد وارتداد کا تجربہ ومشاہدہ کر کے علماء اسلام نے جو کفر کے فتاوے لگائے تو مرزاقادیانی کی عزت اور مرزاقادیانی نے جو بذریعہ اپنے مرید اسماعیل ڈاکٹر کے محض مکروفریب سے جعلی استفتاء لکھا اور اس کو جعلی سائل بنایا تاکہ علماء سے کفر کے فتاووں پر دستخط کرائے تو اس میں مولوی محمد حسین بٹالوی کی ذلت؟ ۸… اگر کوئی شخص خلاف قرآن وحدیث ذوی الارحام کو اپنی جائیداد سے محروم الارث کرنا چاہے تو وہ دوزخ کا ایندھن اور سانپوں اور بچھوؤں کے کاٹنے کا نشانہ۔ لیکن اگر مرزاقادیانی نے ایک کنواری کے چھیننے کے لئے ایسا کیا تو ان کی عزت کا نشان؟ ۹… اگر کسی مسلمان کی جورو کسی کے ساتھ رہے تو اس کی ذلت کا موجب۔ مگر الہامی زوجہ اگر اپنے خاوند کے پاس آباد رہ کر صاحب اولاد ہو اور زوجناکہا والا الہام غت ربود ہو جائے تو کچھ مضائقہ نہیں۔ ۱۰… اگر کوئی مسلمان خلاف حکم خدا اور رسول اپنی جورو کو ناحق بے موجب طلاق دے تو اس کو دکھ کی مار اور اس کا دونوں جہانوں میں منہ کالا۔ مگر مرزاقادیانی کے لئے موجب فخر؟ ۱۱… اگر کوئی شخص انبیاء علیہم السلام کے حق میں بھول کر بھی ناجائز کلمہ کہہ بیٹھے تو اس کی ذلت اور اگر قادیانی کھلے طور پر معصوم اور سچے نبی مسیح علیہ السلام کو گالیاں دے تو اس میں قادیانی کی عزت؟ ۱۲… اگر کسی مسلمان اہل علم سے کوئی صرفی نحوی غلطی ہونے کا احتمال ہو تو مرزاقادیانی اور مرزائیوں کے نزدیک اس کی سخت ذلت اور مرزاقادیانی کی ہزاروں موٹی اور بھدی غلطیاں جو پبلک کے سامنے پیش کی گئیں اور ہمارے مولانا شوکت کئی ماہ تک قادیانی کے کلام فارسی اور عربی کی مرمت کرتے رہے اور اس کے سرمایہ علمی کی قلعی کھولتے رہے تو ان کی ذلت؟ ۱۳… اگر کوئی مسلمان بطور الہام صحیح طور پر قرآن کی آیات پیش کرے تو مرزاقادیانی کے نزدیک شیطانی الہام اور اگر مرزاقادیانی قرآن شریف کی آیات کو توڑے اور اپنے شیطانی الہامات بنا کر پیش کرے تو وہ رحمانی الہام؟ ۱۴… اگر نو مسلم حافظ نابینا نے جو مسجد چینیاں لاہور میں رہتا تھا بذریعہ الہام کے آتھم کے پندرہ