احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
گے ’’تاﷲ ان کنا لفی ضلال مبین اذنسویکم برب العٰلمین‘‘ قولہ… ’’سبحان اﷲ وبحمدہ سبحان اﷲ العظیم وصلی اﷲ سیدنا ومولانا محمد خاتم النّبیین الیٰ قولہ الیٰ یوم الدین‘‘ اقول… جب مرزا خدا کا بیٹا بنا اور آپ اس کی تصویر کے پجاری تو تسبیح کا کیا معنے؟ اور اﷲ عزوجل آپ کے نزدیک عاجز ولاچار ہو کہ ایک آدمی کو مع جسد آسمان پر نہیں لے جا سکتا وغیرہ۔ تو تحمید کا کیا معنے ہوا، اور جب پیر کذاب آپ کا رسول ونبی بنا تو خاتم النّبیین کاسوائے نفاق کے کیا معنی۔ اور جب اصحاب وخلفاء آپ کے مرشد مفتری کے نزدیک اندھے ہوئے یعنی گمراہ تو ان پر صلوٰۃ منافقانہ کیسے ہوئی اور پھر ’’خاتم النّبیین وخاتم الرسل وخاتم الکملاء‘‘ کس تجویز سے بنے اور فرشتے جب روح کواکب کے ہوئے اور کواکب سے جدا ہونا ان کا اور زمین پر اترنا ان کا محال ہوا۔ آپ کے پیر کے نزدیک اور پھر اثر ان کا تمام لوگوں پر یکساں ہوا۔ حتیٰ کہ زانیہ پر حالت زنا میں اور کوئی آدمی آسمان پر جا نہ سکا تو نبوت وکتب وملائکہ کے ساتھ ایمان آپ کا کیسا ہوا بجز نفاق ظاہری کے۔ قولہ… ’’ثم اعلم ان اﷲ یعلم سرنا ونجوانا وہو یعلم السرو اخفی ونشہد اﷲ۔ الخ‘‘ اقول… یہ سب باتیں آپ کی فقط زبانی جمع خرچ ہیں دھوکہ دینے کے لئے اور اﷲ عزوجل کے اس قول کی تصدیق ’’ومنہم من یعجبک قولہ فی الحیوٰۃ الدنیا ویشہد اﷲ علی مافی قلبہ وہو الدالخصام واذاتولی سعی فی الارض لیفسد فیہا ویہلک الحرث والنسل واﷲ لا یحب الفساد واذا قیل لہ اتق اﷲ اخذتہ العزۃ بالاثم فحسبہ جہنم وبئس المہاد‘‘ وقولہ تعالیٰ ’’واذا قیل لہم اٰمنوا کما آمن الناس قالوا انؤمن کما آمن السفہاء الا انہم ہم السفہاء ولکن لایعلمون‘‘ وقولہ تعالیٰ ’’فلما جاء تہم رسلہم بالبینات فرحوا بما عندہم من العلم‘‘ وغیرہ ذالک مرزا کذاب مفتری علی اﷲ کبھی اتنی خرابی وفساد فی الارض وتباہی نہ کرسکتا اگر آپ کا وجود شریف اس کو نہ ملتا۔ اکثر بھیرہ جموں کشمیر وغیرہ اماکن میں آپ کی بدولت یہ فساد وزندقہ والحاد وکفروارتداد جہاں میں پھیلا اگر توبہ مقدر نہ ہوئی تو ماشاء اﷲ آپ رئیس وامام وسرگروہ ملاحدہ وزنادقہ کے محشر میں ہوں گے ’’وجعلنا ہم ائمۃ یدعون الیٰ النار الیٰ مقبوحین (قصص)‘‘ ہم تو آپ کے واسطے دعا کرتے ہیں کہ اﷲ عزوجل آپ کو تو بہ نصوح نصیب کرے اگر