احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
کا ’’ولاتسبوا الذین یدعون من دون اﷲ فیسبوا اﷲ عدوا بغیر علم‘‘ کیونکہ اس نے عیسیٰ ؑ کو کہ الوالعزم انبیاء سے ہے اور جماہیر انبیاء ومرسلین سے افضل ہے اور نصاریٰ کا معبود بھی ہے۔ بہت سخت گالی دیں اور فحش وقذف درمی کیا ان کو کن کن الفاظ سے یاد کیا ہے۔ ان الفاظ سے چو۱ر، جھو۲ٹا، ناد۳ان، مو۴ٹی عقل والا، بے۵ جا حرکت کرنے والا، علمی۶ وعملی قویٰ میں بہت کچا، شریر۷، مکار۸، فریبی۹، شعبد۱۰ہ باز، متکبر۱۱، ناپاک۱۲ خیال، راستباز۱۳وں کا دشمن، بدچلن۱۴، ان کی تین۱۵ دادیاں ونانیاں کسبی زناکار تھیں۔ یہ سب کچھ ضمیمہ انجام آتھم میں اپنے نامہ اعمال میں اضافہ کیا اور مسمریزم یعنی سحر کا کام کرنے والا، اور کہا کہ اگر میں ان باتوں کو قابل نفرت ومکروہ نہ سمجھتا تو ان اعجوبہ نمائوں میں ابن مریم سے کم نہ ہوتا۔ دیکھو اﷲ عزوجل قرآن مجید میں معجزات عیسیٰ ؑ کو آیات بینات فرماتا ہے اور یہ مولوی صاحب کا گرو کیا کہتا ہے اگر ’’وجعلنا علی قلوبہم اکنۃ ان یفقہوہ وفی اٰذانہم وقرا‘‘ والی بات نہ ہوتی تو مولوی صاحب ایسے لاعقل تو نہیں کہ ایسی واضح باتیں نہ سمجھیں ؎ واﷲ ما یدری الفتی بمصابہ والقلب تحت الختم والخذ لان اور ہندوئوں سے ان کے معبودوں کو گالی دے کر رسول اﷲa کو سخت سخت گالی دلوائیں۔ چنانچہ عیسائیوں سے گویا یہ سب گالی مرزانے دیں۔ باوجود مخالفت آیت ’’لاتسبوا الذین یدعون‘‘ الآیہ کے صحیح حدیث کا خلاف فاحش کیا۔ ’’قال رسول اﷲ a من الکبائر شتم الرجل والدیہ قالوا یارسول اﷲ وہل یشتم الرجل والدیہ قال نعم یسب اباالرجل فیسب اباہ ویسب امہ فلیسب امہ متفق علیہ‘‘ اور علماء امت کو یہودی وبدذات وضال ودجال واعمیٰ وغول اغوص وشقی وملعون وکتا وخنزیر وغیرہ سے یاد کرتا ہے بلکہ خدا کو گالی دیتا ہے کہ خود خدا کا بیٹا بنتا ہے اور اس کو اﷲ عزوجل نے حدیث قدسی میں گالی کہا ہے۔ ’’قال تعالیٰ کذبنی ابن آدم ولم یکن لہ ذالک وشتمنی ولم یکن لہ ذالک الی قولہ تعالیٰ واما شتمہ ایای فقولہ لی ولد وسبحانی ان اتخذ صاحبۃ او ولداً (رواہ البخاری)‘‘ اور (انجام آتھم ص۴۱، خزائن ج۱۱ ص ایضاً) میں کہا کہ مریم کا بیٹا کشلیا کے بیٹے سے کچھ زیادت نہیں رکھتا اور کشلیا رام چندر کی ماں کا نام ہے۔ اور (ضمیمہ انجام آتھم ص۷، خزائن ج۱۱ ص۲۹۱ حاشیہ) میں تمام جدونسل عیسیٰ علیہ الصلوٰۃ والسلام کو قدف دری کیا۔ حالانکہ جدونسل تمام انبیاء کی ایک ہی ہے۔ تمام انبیاء ابراہیم خلیل الرحمن علیہ الصلوٰۃ والسلام کی نسل سے ہیں اور ابراہیم ؑ