احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
پیرومرشد مرزا قادیانی کے عہد میں ہورہی ہے اور تیسری بات ہم یہ پوچھتے ہیں کہ جب آپ اور ہم کسی آیت یا حدیث میں اختلاف کریں تو فیصلہ کس طرح ہوگا۔ آیا مہاجرین وانصار وخیرقرون دائمہ ہدیٰ کے اقوال سے یا کوئی اور حکم مقرر فرمائیں گے۔ ہم کو امید کامل ہے کہ آپ اس کے جواب میں صرف صفر کو کام میں لائیں گے۔ اور بالکل جواب نہ دیں گے کیونکہ جب آپ کے پاس اتنا بھی فہم وعلم نہیں کہ پیری ومریدی کا معنے سمجھیں یا معانی الفاظ اور حدود اشیاء میں فرق کرسکیں تو اس کا جواب کس طرح دے سکیں گے۔ اور پھر اعجب العجائب یہ کہ پیرومرشد آپ کا مرزا قادیانی قصبہ قادیان کو قصبہ یزیدیوں کا کہتا ہے۔ (ازالہ اوہام ص۶۶تا۷۳ حصہ اوّل، خزائن ج۳ ص۱۳۵،تا۱۳۸) اور آپ دارالامن والایمان فرماتے ہیں:’’ من چہ میگویم وطنبورہ من چہ میگوید‘‘ اور علماء اسلام کثرہم ونصرہم اس کو دارالارتداد والزندقہ والطغیان کہتے ہیں۔ پس اولاً آپ اپنے پیرو مرشد کے مخالف بنے اور ثانیاً تمام علماء اسلام کے مخالف نہ ادھر کے ہوئے نہ ادھر کے ہوئے۔ نہ خدا ہی ملا نہ وصال صنم۔ پس اب آپ ہی انصاف فرماویں کہ وہ معما مزعومہ آپ کا جس نے آپ کو دیر تک تعجب وحیرت میں ڈالا تھا بخوب وجہ حل ہوا یا نہ… اور پھر یہ چوتھی بات بھی ذرا بیان فرمائیں کہ رسول اﷲa کا یہ قول ’’کل بدعۃ ضلالۃ قضیۃ‘‘ موجبہ کلیہ ہے اور نقیض اس کی سالبہ جزئیہ آتا ہے جو کم اور کیف میں مخالف اصل کے ہوتا ہے۔ پس بنا براں بعض البدعۃ لیس بضلالۃمناقضہ رسول اﷲa کا ہوگا یا نہ۔ فقط: وصلی اﷲ تعالیٰ علیٰ خیر خلقہ محمد وآلہ واصحابہ اجمعین والحمد للّٰہ رب العٰلمین۔ خط مولوی نور الدین مرزائی بجواب استاد مولوی الٰہی بخش صاحب پنشنر جناب الدین النصیحۃ صحیح حدیث کا جملہ ہے اور اس سے مقدم قرآن کریم کی وہ آیت ہے جس میں ارشاد ہے ’’لاتسبواالذین یدعون من دون اﷲ‘‘ اور باستدلال بالاولیٰ سب سے روکا ہے۔ پس آپ نے غلام احمد کو کن کن الفاظ سے یاد فرمایا ہے اور آخری عمر کے حصہ میں اپنے نامۂ اعمال میں کیسا اضافہ کیا غلام احمد اور یہ کتابت آپ کی۔ بہرحال شریف اﷲ یہاں سے بیعت کرکے واپس وطن کو گئے ہیں۔ شیخی دعویٰ اور حکیم الامۃ کاادّعا میری فطرۃ میں ہے نہیں۔ ہاں انتم شہداء اﷲ کے منہ سے نکلا ہے۔ ’’واﷲ اعلم فان الاسماء تتنزل من السماء‘‘ الٰہی بخش الٰہی بخش الٰہی بخش، آپ استاد اور شاگرد کو پہلے ہی شوخ فرما چکے۔ اب میں دریافت کروں تو کیا دریافت کروں۔ بتائوں تو کیا بتائوں۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ کہوں غلام احمد کو برا کہنے والے صراط