احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
تک تعجب رہا کہ کہیں اس نصیحت میں خود مولوی الٰہی بخش صاحب بایں پیری پیر نہ بنے ہوں اور محمد شریف اﷲ کو مرید نہ بنالیا ہو۔ الخ) مجھ کو نہایت افسوس اور تعجب ہے کہ مولوی صاحب کا ہوش وعقل وحکیم امت ہونا کہاں چلا گیا باوجود اس شیخی ودعویٰ عقل کے اتنا بھی نہیں سمجھتے کہ پیر وہ ہوتا ہے جو عالم باعمل متقی صابر موقن لوگوں کو حق کی طرف بلانا اس کی صفت لازمہ ہو اور شب وروز تعلیم دین وہدایت خلق میں مشغول ہے۔ ’’قال تعالیٰ وجعلنا ہم ائمۃ یہدون بامر نالما صبروا وکانوا باٰیاتنا یوقنون‘‘ اگر ایسا ہوتا جس طرح آپ نے سمجھا ہے کہ میں محمد شریف اﷲ کو ایک نصیحت کرنے سے پیر بن گیا تو چاہئے کہ ہر کوئی مسلمانوں میں سے پیر ہی ہو جو جہاں میں مرید کوئی نہ ہو کیونکہ حدیث شریفہ میں آیا ہے: ’’الدین النصیحۃ قالو المن یارسول اﷲ قال اﷲ ولرسولہ ولائمۃ المسلمین وعامتہم اوکما قال رسول اﷲa‘‘ پس چاہئے کہ ہر ایک مسلمان بلکہ کفار بھی پیر ہی ہوں کیونکہ کوئی انسان فی الجملہ نصیحت سے خالی نہیں۔ پھر علاوہ بریں آپ کو دھوبی وخیاط ونائی ورنگریز وغیرہ بلکہ مہتر وبھنگی وقصائی بننا پڑے گا۔بقول خود کیونکہ غالباً یہ سب کام آپ نے کئے ہوں گے گو تمام عمر میں ایک دو دفعہ کئے ہوں کیونکہ جب میں ایک نصیحت کرنے سے پیرومرشد بن گیا تو کیا آپ ایسے کاموں سے گو تمام عمر میں ایک دو دفعہ کئے ہوں۔ بھنگی مہتر نہیں بنیں گے ورنہ کوئی فارق بتا دیں۔ دونوں میں آگے انصاف آپ پر ہم نے چھوڑا ہے اور چونکہ آپ جامع ومانع بیان فرمانے معانی کے مشتاق وماہر ہیں۔ اس لئے ہم آپ سے دریافت کرتے ہیں براہ مہربانی حدوتعریف بدعت شرعیہ کی بیان فرمائیں جو مطردومنعکس یعنی جامع ومانع ہو اور پھر اپنے پیرومرشد کے بدعات ومحدثات کو اس حد سے اخراج کریں اگر آپ بمقتضائے۔ فعین الرضاعن کل عیب کلیۃ وبحکم حبک الشیٔ یعمی ویصم اپنے پیرومرشد کے محدثات وبدعات سے بخوبی واقف نہ ہوں تو ہم سے اس کے بدعات واحداثات کی فہرست طلب کریں۔ لیکن اول جامع ومانع تعریف وحد بدعت شرعیہ کے ضرور لکھنی پڑے گی اور نیز ہم آپ سے دریافت کرتے ہیں کہ آیت ’’الیوم اکملت لکم دینکم (الآیۃ)‘‘ کے کیا معنے ہے۔ کیا خاتم النّبیین محمدa کے عہد ہدایت مہد میں دین اسلام پورا وکامل مکمل ہوچکا تھا اور مہاجرین وانصار نے اس دین کامل کو بیان کیا۔ یا وہ دین ناقص ونامکمل وقابل ترمیم رہا اور معاذ اﷲ خدا نے خلاف واقعہ یہ اکملت کہہ دیا اور تکمیل وترمیم آپ کے