احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
وانصار کا راستہ بتائیں ان کی بات بھی نہ ماننا۔ اب اپنے معمے کا حل سنئے۔ مولوی صاحب پیر کہتے ہیں۔ راہ نما اور پیشوا کو اور وہ منقسم ہیں دو قسم پر قسم اول پیر ہدایت جو اپنے مرید کو صراط مستقیم کہ صراط منعم علیہم کا ہے دکھاتے ہیں اور بدعات ومحدثات ورسومات کفروجاہلیت سے ڈراتے ہیں۔ جیسے اہل خیر قرون وائمہ ہدیٰ ومصابیح دجی واتباع صادقین ان کے۔ قسم دوم پیر ضلالت والحاد وزندقہ جو لوگوں کو بدعات محدثات وزندقہ والحاد ورسوم جاہلیت کی طرف بلاتے ہیں جیسے مخالفین انبیاء وعلماء ہرزمانہ میں جیسے اس زمانہ میں آپ کا پیرومرشد مرزا قادیانی ہے جس نے جھوٹا دعویٰ پیغمبری کا رسالت ونبوت کا کیا اور علماء وانبیاء وصالحین کو برے الفاظ سے یاد کرتا ہے اور علووعتوو فساد میں حد سے گزر گیا ہے یہاں تک کہ مرسل ومجدد ومہدی ومسیح وابن اﷲ وابواﷲ اوراﷲ بنا اور اپنی بی بی کو ام المومنین کا خطاب دیا۔ پس میں نے محمد شریف اﷲ کو قسم اوّل کے اتباع سے نہیں روکا بلکہ میں نے قسم دوم کے دھوکوں اور فریبوں سے روکا ہے۔ آپ نے معنی جامع ومانع پیر کا پوچھا پس ہم نے پیر ہدایت وپیر ضلالت کا معنے بیان کردیا۔ اب آپ بتا دیں یہ معنے جامع ہیں یا نہ۔ برتقدیر ثانی کونسا فرد اس معنے سے خارج ہوا اور اس کی جامعیت کو توڑا اور مانع بھی ہے دخول غیر سے یانہ، برتقدیر ثانی کونسا فرد غیر کا اس میں داخل ہوا اور اس کی مانعیت کو نقصان پہنچایا۔ ہاں یہ آپ کہہ سکتے ہیں کہ یہاں ایک قسم ثالث بھی ہے اور وہ یہ کہ بعض امور میں باطل پر ہو۔ لیکن یہ خدشہ آپ کا بے جا ہے کیونکہ اعتبار اصول وعقائد وضروریات دین وغالب امور کو ہے اور بعض فروعات میں خطا مضر نہیں کیونکہ یہ اختلاف صحابہ سے لے کر آج تک چلا آیا ہے اور ضرور راستے دو ہی ہونے چاہئیں۔ ایک صراط مستقیم صراط منعم علیہم کا جس کا منتہی جنت اور رضا الٰہی ہے اور دوسرا صراط مغضوب علیہم والضالین کا جس کا منتہی جہنم اور غضب رب العٰلمین کا ہے اور پھر تعجب یہ کہ آپ باوجود اس قدر ادعاء علم وفضل کے کہ الحکم میں حکیم الامت سے ملقب ہیں۔ معنے لفظ کا جامع ومانع طلب کرتے ہیں۔ سبحان اﷲ جناب من یہ شرط جمع ومنع کے اب تک کسی نے الفاظ کے معانی میں بیان نہیں فرمائی بلکہ معانی میں اشتراک اور ترادف وتضاد ودعموم وخصوص وتواطی وتشکیک وحقیقت ومجاز وغیرہ بھی ہوتی ہے۔ پھر یہ شرط اطرادوانعکاس یعنی جامع ومانع ہونے کے کس طرح صحیح ہوسکتی ہے۔ یہ شرط جامع ومانع ہونے کے تو تعریفات وحدود میں علماء بیان کرتے ہیں نہ معانی الفاظ میں سبحان اﷲ اس فہم پر یہ دھوم دھام اور اپنے استاد سے یہ گستاخیاں۔ آپ کے اس قول سے (مجھے دیر