احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
ان کو رواج دے اور دنیا کے دلوں میں ان کی عظمت وجلالت کی بنیاد اسی طرح ڈالے جس طرح قریب زمانۂ نبوت کے لوگوں کے دلوں میں ڈالی گئی تھی۔ مجدد کے یہ معنے نہیں کہ شریعت کی ترمیم کرکے نیا نبی بن جائے۔ مرزا قادیانی جس نبی اُمیa کے قول کی سند اپنے مجدد ہونے پر لاتے ہیں۔ اسی نے یہ بھی فرما دیا ہے کہ لا نبی بعدی اور نہ صرف نبی اُمّی نے بلکہ خود خدائے تعالیٰ نے وحی نازل کردی ہے کہ ’’ماکان محمد ابا احد من رجالکم ولکن رسول اﷲ وخاتم النّبیین‘‘ اب فرمائیے مجدد کیونکر نبی ہوسکتا ہے۔ تمام اولیاء اﷲ مجدد گزرے ہیں۔ تمام اسلامی علماء اور فضلاء اورمشائخ مجدد ہیں جو توحید وسنت کو یاد دلاتے اور ان پر قائم ہونے کی ہدایت کرتے ہیں۔ اگر یہ سب انبیاء ہوتے تو نبوت کے مدارج کا خاتمہ ہوجاتا یعنی نبوت کوئی شے نہ رہتی، آندھی کے آم اور جھڑبیری کے بیر ہوجاتی جیسی سالہا سال سے قادیان کے جنگل میں ہورہی ہے۔ مجدد کے لقب سے ہر شخص جو کسی علم وفن کی تجدید کرے ملقب ہوسکتا ہے۔ ہر شخص جو کسی حرفت وصنعت کا موجد ہو مجدد کہلاسکتا ہے۔ مگر اس کو نبی اوررسول کوئی نہ کہے گا اور نہ وہ خود اپنے کو اس لقب سے ملقب کرنے پر رضامند ہوگا ورنہ موجودہ زمانے کے سائنس والے جنہوں نے حیرت انگیز ایجادوں میں ترقی کی ہے اور کررہے ہیں اورآئندہ کریں گے سب نبی اوررسول بن جائیں گے۔ دخانی قوت سے کام لینے والوں اسٹیمر اور صنعت وحرفت کی مشینیں اور ریلوے انجن کے موجدوں کو خود مرزا قادیانی دجال توکہتے ہیں مگر مجدد بمعنے نبی نہیں کہتے۔ کیا جس طرح عیسیٰ مسیح دجال کو قتل کریں گے۔ اسی طرح مرزا قادیانی بھی ان دجالوں کو قتل کرکے ان کی مشینوں اور انجنوں کو غارت کریں گے۔ مرزا قادیانی کہتے ہیں کہ میں خونریز مہدی اور مسیح نہیں ہوں لیکن وہ کم از کم دجالوں اور ان کے کارناموں کے مٹانے کو تو ضرور ہی مبعوث ہوئے ہیں۔ اور اگر صرف حسب قول مرزا قادیانی ریلیں ہی دجال ہیں تو مسیح موعود کا فرض ہونا چاہئے کہ ان کا قلع قمع کرے اور جس طرح ممکن ہو۔ ہندوستان میں ان کا اجراء بند کردے کیونکہ ظاہر ہے کہ دجال عیسیٰ مسیح کا بڑا بھاری مخالف اور رقیب ہوگا اور اگر مرزا قادیانی عمداً ایسا نہ کر سکیں گے۔ تو صاف ثابت ہوجائے گا کہ دجال اور مرزا قادیانی ایک ہی تھیلی کے چٹے بٹے ایک ہی نسل کی پیدائش۔ ایک ہی خاندان کے رکن ایک ہی سوسائٹی کے ممبر ہیں۔ اور انیسویں صدی میں دجال اور مسیح دونوں گٹھکر اور آسمانی باپ کے پاس سے پاس لے کر آئے ہیں اور اگر ریلیں دجال کے گدھے ہیں تو مرزا قادیانی اور