احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
۱۶… اینک منم کہ حسب بشارات آمدم عیسیٰ کجاست تابنہد پا بمنبرم (ازالہ ص۱۵۸، خزائن ج۳ ص۱۸۰) ۱۷… حضرت مسیحؑ کے معجزات مسمریزم سے تھے (جو جادو کی قسم ہے) اگر میں اس قسم کے معجزات کو مکروہ نہ جانتا تو مسیح ابن مریم سے ایسے معجزات دکھانے میں کم نہ رہتا۔ (ازالہ اوہام ص۳۰۴،۳۰۹، خزائن ج۳ ص۲۵۵،۲۵۷) ۱۸… میرے منکروں بلکہ مترددوں کے پیچھے بھی نماز درست نہیں بلکہ ان سے سلام علیک بھی نہ کرنا چاہئے۔ (اربعین ج۳ ص۲۸، خزائن ج۱۷ ص۴۱۷ حاشیہ) ۱۹… گورنمنٹ انگریزی دجال ہے اور ریل اس کا گدھا ہے فرعون ایماندار مرا ہے۔ (ازالہ ص۷۳۱، خزائن ج۳ ص۴۹۳، اخبار البدر ۱۶؍جنوری ۱۹۰۳ء) ۲۰… میرے معجزات انبیاء کے معجزات سے بڑھ کر ہیں۔ میری پیشینگوئیاں نبیوں کی پیشینگوئیوں سے بڑھ کر ہیں۔ (کشتی نوح ص۶، خزائن ج۱۹ ص۶) ۲۱… لیلۃ القدر کوئی رات نہیں بلکہ گمراہی کا زمانہ مراد ہے۔ (فتح اسلام ص۵۴، خزائن ج۳ ص۳۲) ۲۲… چارسو نبیوں کی پیشینگوئیاں جھوٹی نکلیں۔ (ازالہ اوہام ص۲۹، خزائن ج۳ ص۴۳۹) (یہ اس لئے کہتا ہے کہ کوئی مجھ پر طعنہ نہ کرے کہ تیری پیشینگوئیاں جھوٹی ہوتی ہیں۔ اس غرض سے یہ پیش باندی کرتا ہے جس سے یہ بھی غرض ہے کہ کافر لوگ انبیاء کو بھی ایسا ہی جھوٹا سمجھیں جیسا کہ اس کو سمجھتے ہیں۔ معاذ اﷲ!) حضرت مسیح کی قبر کشمیر میں یوں تو مرزا کی کوئی بات تناقض اور بہتان سے خالی نہیں مگر حضرت مسیح کی قبر کے متعلق جو کچھ اس کو توہمات ہیں الامان۔ ایک زمانہ میں حضرت مسیح کو ان کے وطن گلیل میں فوت کرنا چاہا بلکہ کرہی دیا۔ دیکھئے (ازالہ ص۴۷۳، خزائن ج۳ ص۳۵۳) مگر آخر تحقیق یہ سوجھی کہ کسی طرح یہ مشابہت بھی پیدا ہوجائے کہ جس ملک میں خود بدولت پیدا ہوئے کوئی صورت ایسی ہو کہ اس میں حضرت مسیح کی تشریف آوری بھی ثابت ہوجائے۔ آخر غور کرتے کرتے کشمیر پر نظر پڑی تو وہاں ایک شخص کی قبر کا پتہ مل گیا جس کا نام یوذاسف ہے اس کو یسوع آصف بنایا گیا اور اس پر بڑی لمبی چوڑی تحریریں لکھیں۔ چنانچہ ایک رسالہ الہدیٰ کے نام سے لکھا جس میں چندا ہالی کشمیر کے دستخط