احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
۲… میں اﷲ کی اولاد کے رتبہ کا ہوں۔ میرا الہام ہے کہ ’’انت منی بمنزلۃ اولادی‘‘ (دافع البلاء ص۶، خزائن ج۱۸ ص۲۲۷) ۳… منم مسیح زمان ومنم کلیم خدا منم محمد واحمد کہ مجتبیٰ باشد (تریاق القلوب ص۳، خزائن ج۱۵ ص۱۳۴) ۴… سورہ صف پارہ ۲۸؍میں جو آیت ہے یعنی ’’مبشراً برسول یاتی من بعدی اسمہ احمد‘‘ وہ آنحضرتa کے لئے نہیں بلکہ میرے لئے ہے میں اس کے مطابق احمد ہوکر آیا ہوں۔ (ازالہ ص۶۷۳، خزائن ج۳ ص۴۶۳) ۵… میرا منکر کافر اور مردود ہے اس سے ضرور مواخذہ ہوگا۔ (تحفۃ الندوۃ ص۴، خزائن ج۱۹ ص۹۵) ۶… میرے معجزات اور نشانات کے انکار سے سب نبیوں کے معجزات اور نشانات سے انکار کرنا پڑے گا۔ (اعجاز احمدی ص۱۱، خزائن ج۱۹ ص۱۱۸) ۷… میرے آنے کی خبر تمام انبیاء نے دی ہے۔ (دافع البلاء ص۱۲، خزائن ج۱۸ ص۲۳۲) ۸… میرے آنے کا زمانہ تمام نبیوں نے اور قرآن شریف نے بتلایا ہے۔ (تحفۃ الندوۃص۴، خزائن ج۱۹ ص۹۶ ملخص) ۹… طاعون ملک میں میری تکذیب کی وجہ سے خدا نے بھیجا ہے۔ (دافع البلاء ص۱۲، خزائن ج۱۸ ص۲۳۲) ۱۰… مجھے خدانے بتادیا ہے کہ جو میری چار دیواری کے اندر آئے گا وہی طاعون سے بچے گا۔ (کشتی نوح ص۷۶، خزائن ج۱۹ ص۸۶) ۱۱… مرزا کے کسی فعل پر بھی اعتراض کرنا کفر ہے۔ (اخبار البدر ۹؍جنوری ۱۹۰۳ء) ۱۲… میں مسیح موعود ہوں جس کی بابت آنحضرتa نے حدیثوں میں خوشخبری دی ہے۔ (ازالہ ص۴۱۵،۴۱۶، خزائن ج۳ ص۳۱۶،۳۱۷ ملخص) ۱۳… میں مہدی ہوں اور بعض نبیوں سے افضل ہوں۔ (اشتہار میعار الاخیار، مجموعہ اشتہارات ج۳ ص۲۷۸) ۱۴… میں امام حسین علیہ السلام سے افضل ہوں۔ (دافع البلاء ص۱۳، خزائن ج۱۸ ص۲۳۳) ۱۵… ابن مریم کے ذکر کو چھوڑو…اس سے بہتر غلام احمد ہے۔ (دافع البلاء ص۲۰، خزائن ج۱۸ ص۲۴۰)