احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
لئے دس ہزار کی رقم مطلوبہ مورخہ یکم؍جولائی ۱۹۰۰ء وصول ہوجاتی لیکن نہ آپ کے اتنے مرید تھے اور نہ یہ سہل طریقہ اختیار کیا گیا۔ اگر یہ عذر درپیش ہو کہ دس ہزار کی رقم ایک سوخاص مرفہ الحال مریدوں سے طلب کی گئی ہے تو حیرت ہے کہ اب تک منارہ کیوں تیار نہ ہوا۔ کیا ان کی مرفہ الحالی کا الہام غلط تھا یا وہ کنجوس مکھی چوس دقیانوس بن گئے یا وہ خاص الخاص مرید منارہ بنانے کو ناجائز سمجھتے ہیں۔ پھر الحکم مطبوعہ ۱۰؍ستمبر ۱۹۰۲ء ص۵ پر مریدوں کی تعداد ستر ہزار ظاہر کی گئی اور پھر الحکم ۷؍فروری ۱۹۰۳ء میں ڈیڑھ لاکھ سے بھی زیادہ۔ کیا یہ ممکن ہے کہ دس ستمبر ۱۹۰۲ء تک تو ستر ہزار ہوں اور ۷؍فروری ۱۹۰۳ء تک ڈیڑھ لاکھ سے بھی زیادہ یعنی پانچ ماہ میں اسی ہزار بڑھ جائیں۔ پھر چالاکی دیکھئے کہ خانگی اخبار الحکم میں ایک کالم بیعت کنندگان کا رکھا ہوا ہے۔ اس میں بیعت شدہ مریدوں کے نام مکر رسہ کرر درج کرکے پبلک کو مغالط میں ڈالتے ہیں چنانچہ الحکم مورخہ ۱۴؍فروری ۱۹۰۲ء میں جن اشخاص کے نام بیعت شدگان میں درج کئے گئے ہیں۔ ان میں سے دس کے نام دوبارہ الحکم مورخہ ۲۱؍فروری ۱۹۰۲ء میں درج کرائے ہیں۔ اس طرح مکررسہ کرر درج کرکے ڈیڑھ لاکھ بنا دئیے ہیں۔ پس مرزا قادیانی کی ایسی بے ایمانی پر جس قدر ان کے مرید خوش ہوں بجا ہے مگر افسوس ہے کہ مرزا قادیانی کی اس ترکیب کو مجدد السنہ مشرقیہ شحنۂ ہند نے ملیامیٹ کرکے اسکی اصلیت پبلک پر ظاہر کردی۔ دیکھو ضمیمہ شحنۂ ہند مورخہ ۲۴؍مارچ ۱۹۰۲ء جب سے مجدد صاحب نے یہ راز طشت ازبام کیا ہے الحکم میں بیعت کا کالم ہی معرض خطرمیں آگیا ہے کیونکہ اس سے مصنوعی تعداد کی قلعی کھلتی تھی۔ مرزا قادیانی آخر مجدد السنہ مشرقیہ کا لوہا مان گئے۔ سول ملٹری گزٹ جس کی وقعت اور عظمت مرزا قادیانی کے نزدیک بھی مسلم ہے دیکھو مرزا قادیانی کی کتاب (انجام آتھم کا حاشیہ ص۵۵، خزائن ج۱۱ ص۳۹۹) اور اشتہار بعنوان لیکھ رام کی موت کی نسبت آریہ صاحبوں کے خیالات مورخہ ۱۵؍مارچ ۱۸۹۷ء ص۵کالم اوّل۔ پچھلی مردم شماری کی رو سے جو ۱۹۰۱ء میں ہوئی ہے مرزا کے پیروئوںکی تعداد صرف ایک ہزار سے کچھ اوپر لکھتا ہے۔ دیکھو سول ملٹری گزٹ مورخہ ۱۵؍جنوری ۱۹۰۳ء روز پنچشنبہ اور اسی تاریخ کے اخبار میں یہ بھی لکھ دیا ہے کہ عرصہ بیس برس سے مرزا غلام احمد قادیانی اپنے پرائیویٹ مطبع سے جو قادیان میں ہے اپنے اصول پھیلانے کے لئے کہ وہ مسیح اور مہدی ہے اشتہار چھپوا کر شائع کرتا ہے۔ یہ وہ اخبار ہے جس کا مرز ا قادیانی نے جلسہ مذاہب کی تقریر پر اپنی صداقت کے لئے حوالہ دیا ہے ہم اس گزٹ کی