احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
محمد کو برحق اگر جانتے ہو احادیث کو بھی بجا مانتے ہو تو ہم کو دکھائو ذرا لے کے فرقان موئے کس جگہ ہیں مسیحائے ذی شان چھٹا پارہ ہے اور نساء کی ہے سورۃ مٹائو اسے دیکھ دل کی کدورت احادیث سے صاف ظاہر ہوا ہے فلک پر مع الجسم عیسٰی گیا ہے بلاشبہ وہ آسمان پر گیا ہے خدا کا کلام اس کا شاہد ہوا ہے نہیں مانتے گفتگو گر ہماری تو دیکھو احادیث مسلم بخاری جو علم احادیث سے تم ہو ماہر تو عیسیٰ ہو دجال کے بعد ظاہر ہوا ہے کہاں کہئے دجال پیدا مسیحائے ذی شان تا ہو ہویدا جو ریلوں کو دجال تم کہہ رہے ہو تو طوفان میں کذب کے بہہ رہے ہو وہ دجال جو ہو مسیحا کا دشمن وہ کیونکر نہ ہوگا نصاریٰ کا دشمن اگر اہل دجال انگریز ٹھہرے تو کہہ دو یہی فتنہ انگیز ٹھہرے یہ ہرزہ درائی ہے یا بے وفائی دجاجل کہیں ان کو سب مرزائی جنہوں نے انہیں امن وآرام بخشا ہر آسودگی کا سرانجام بخشا خبر سے غرض ہے نہ قرآن سے مطلب نہ دین سے غرض ہے نہ ایمان سے مطلب نہ روز جزا سے نہ عقبی سے مطلب فقط ہے زر وسیم دنیا سے مطلب تمہیں عذر اس بات پر کیوں ہوا ہے احادیث مسلم میں دیکھو لکھا ہے کہ آئیں گے عیسیٰ دوبارہ زمین پر گئے ہیں وہ بے شبہ چرخ بریں پر کہاں تیس آیت سے ظاہر ہوا ہے کہ عیسیٰ ابن مریم جہاں میں موا ہے کوئی ایسی آیت دکھائی تو ہوتی وفات ابن مریم جتائی تو ہوتی نشان سماوی ہوئے کیا ہیں ظاہر کرو ان نشانوں سے ہم کو بھی ماہر ہے باقی ابھی روم کی سلطنت بھی چڑھائی نہ کعبہ پہ کفار نے کی نہ پورے نشان سماوی ہوئے ہیں مسیحا عبث مرزا بن گئے ہیں کہا ہے یہ کس جا خدا نے قرآن میں کہ موعود ہوگا کوئی قادیان میں حدیث نبی سے کرو ہم کو ماہر کہ عیسیٰ موعود یہاں ہوگا ظاہر ہٹا دے گا فرقان وہ بے شک ہٹے گا حدیثیں مٹا دیں گی بے شک مٹے گا کلام خدا میں کہاں ہے نشانی کہ موعود عیسیٰ بنے قادیانی