احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
فلاح وبہبود پاسکتا ہے اور جس پر خداتعالیٰ لعنت کرے اور اس سے بیزار ومتنفر ہو وہ کیونکر بھلائی کا پھل پاسکتا ہے۔ مگر افسوس ہے کہ نئے نبی مرزاقادیانی جو تمام انبیاء کے حلوں میں جلوہ افروز ہوئے ہیں تصویر پرستی کو رواج دے کر خداتعالیٰ کے لعنتی بنتے ہیں۔ اب تو کھلم کھلا اخبار الحکم میں اپنے اور اپنے حواری کی تصویروں کی فروخت کا اعلان ہورہا ہے اور اس حرام اور ناپاک تجارت سے خوب نفع اٹھارہے ہیں۔ بت تراشی، بت فروشی، بت پرستی کے اور کیا سینگ ہوتے ہیں۔ دھاتوں کے بت اور کاغذی بت باعتبار تصویر ہونے کے برابر ہیں۔ کیونکہ شریعت محمدیہ میں ہر قسم کی تصویر حرام ہے۔ اسلام نے جس شے کو توحید کا مخل اور برہمزن قرار دیا وہی مرزا کی نبوت وبعثت کا اصل اصول اور بدرقہ بلکہ علت غائی ہے۔ آپ کی دلیل کتنی زبردست ہے کہ یورپ والے چونکہ کسی شخص کی تصویر دیکھنے سے اس کے خوارق وعادات اور خصائل معلوم کر لیتے ہیں اور مجھے یورپ میں اپنی بعثت کا اعلان مدنظر ہے۔ لہٰذا میں نے تصویر کو رواج دیا۔ کیا سوڈان کے جھوٹے مہدی جو یکے بعد دیگرے حشرات الارض کی طرح پیدا ہو کر نیست ونابود ہو گئے۔ ان میں سے کسی نے اپنی اپنی تصویریں بنوائیں اور شائع کرائی ہیں؟۔ لیکن وہ شیطان کی طرح شرق سے غرب تک مشہور ہوگئے۔ مرزاقادیانی کا علاّتی بھائی یوگنڈا کا مہدی جو ابھی واصل جہنم ہوا ہے۔ کیا اس نے دنیا میں اپنی تصویریں بھیجی تھیں۔ علیٰ ہذا یورپ اور ایشیاء کے بڑے بڑے مدبر اور وزراء بغیر تصویر کے ساری خدائی میں مشہور ہوگئے۔ پھر جب آپ کا یہ عذر لنگ صرف یورپ کے لئے ہے تو ہندوستان میں تصویر پرستی کو کیوں رواج دیا جاتا ہے۔ آپ کے حواری اور چیلے چاپڑ جو آپ کو بسا اوقات دیکھتے ہیں اور باری باری قادیان آکر دیدار نحوست آثار سے مستفید ہوتے ہیں وہ کیوں تصویریں خرید کر اپنے گھروں میں رکھتے اور نہ صرف مرزاقادیانی کی بلکہ ان کے ساتھ چند مسٹنڈوں کی تصویریں دکھا کر اپنی جورؤں کو رجھاتے اور دیوث بنتے ہیں۔ سچ ہے: ’’الحیاء من الایمان‘‘ اس سے پہلے تو مرزائیوں کے گھروں میں صرف مرزاقادیانی بذریعہ تصویر تشریف لے جاتے تھے۔ اب تو خاص الخواص حواری بھی ان کے گھروں میں وارد ہوتے ہیں اور اسی طرح ہر نیا حواری برابر داخل ہوتا رہے گا۔ ’’کل جدید لذیذ۔‘‘ ہوائے نفس کے لئے تاویلات کا گھڑنا کچھ مشکل نہیں۔ ہر امر کی تاویل ممکن ہے مگر امر حق دوسری شے ہے۔ تاویل حق کو ناحق اور ناحق کو حق ہرگز نہیں بناسکتی۔ پس تصویر پرستی کے جواز میں جو لچر اور پوچ دلائل پیش کئے جاتے ہیں ضمیمہ میں چند مرتبہ ان کو کاغذی تصویر کی طرح ہوا میں