احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
دوزخ میں جارہے ہو۔ میں تو تم پر ویسا ہی مہربان ہوں جیسا آسمانی باپ مجھ پر۔ میں آسمانی باپ کالے پالک ہوں اور تم میرے لے پالک۔ پس تم آسمانی باپ کے پوتے ہوئے۔ بھلا میں تمہارا بدخواہ کیونکر ہوسکتا ہوں اور یہ جو میں کبھی کبھی تمہیں صلوات ومغلظات سناتا ہوں۔ اوّل تو میں نے اب ان کابھی ڈربا پھونک دیا ہے اور اگر کبھی کبھی کوئی گالی میری زبان سے نکل جاتی ہے تو وہ درحقیقت گالی نہیں سہالی ہوتی ہے جو دلسوزی کی حالت میں میرے دل سے طبعاً نکل پڑتی ہے۔ کیا ماں باپ بچوں کو بسا اوقات گالیاں اور کوسنے نہیں دیتے۔ لیکن کیا وہ ان کے دشمن ہوتے ہیں۔ رہے میرے بعض چیلے چاپڑ جو تم کو اکثر ماں بہن کی دینے لگتے ہیں۔ اوّل تو وہ سخت منہ پھٹ بدزبان ناخلف ابن الفضول بڑے نامعقول اول جھلول جھلنگے کی چول گدھے کی جھول ہیں۔ وہ میرا اتباع نہیں کرتے۔ دوم کبھی کبھی وہ ’’جزاء سیئۃ سیئۃ‘‘ پر بھی عمل کر بیٹھتے ہیں۔ اگرچہ میں اس کو برا سمجھتا ہوں۔ مگر تم کو برا نہ ماننا چاہئے۔ کیونکہ یہ تمہارے ہی قرآن کا حکم ہے۔ پس نبیوں میں جو حلم ووقار کی صفت ہونی چاہئے وہ سب مجھ میں موجود ہیں۔ حماقت تو دیکھو کہتے ہیں کہ عیسیٰ مسیح آسمان پر راج رہے ہیں۔ بھلا یہ بات عقل میں آسکتی ہے کہ ان کے واسطے آسمان میں باورچی خانہ بنا ہے۔ پھر کوئی پائخانہ بھی رفع حاجت کے لئے آسمان میں ضرور ہوگا۔ ورنہ غیر ممکن ہے کہ کوئی شخص انیس سو برس تک زندہ رہے اور دانہ تک اڑ کے اس کے منہ میں نہ جائے۔ حالانکہ خود آسمان ہی کا وجود نہیں۔ یہ تو محض انتہائے نظر ہے۔ یہ باتیں بالکل خلاف نیچر اور آسمانی باپ کے آئین وقوانین کے سراسر خلاف ہیں۔ ایسا ہی تمہارا لغو اور بے سروپا عقیدہ ملائکہ کی نسبت ہے کہ وہ آسمانوں پر اس طرح پٹے پڑے ہیں۔ عیسیٰ انگریزی فوجوں کا ٹڈی دل پچھلے دنوں ٹرنسوال میں پٹا پڑا تھا۔ حالانکہ مراد ستارے اور ان کی قوتیں ہیں۔ عیسیٰ مسیح مر گیا۔ گل گیا۔ کشمیر میں اس کی قبر موجود ہے۔ مگر تم کہتے ہو کہ فلک چہارم پر بیٹھا ہوا ہے۔ بھلا تم میں اور بے وقوف عیسائیوں میں کیا فرق رہا۔ وہ بھی یہی کہتے ہیں کہ بیٹا (یسوع مسیح) خدا (باپ) کے داہنے ہاتھ بیٹھا ہے۔ عیسیٰ مسیح کا تو میرے سامنے نام بھی نہ لو۔ میرے تن بدن میں مرچیں بھر جاتی ہیں۔ تتیے چھوٹ جاتے ہیں اور پتنگے لگ جاتے ہیں۔ مجھے ایک ایک عیسائی سور کی شکل نظرآتا ہے۔ اگرچہ میری صفت بلکہ میرا تمغہ کسر صلیب اور قتل خنازیر ہے۔ مگر چونکہ نہ فقط میں بلکہ آسمانی باپ بھی برٹش جیسی جبار وقہار گورنمنٹ کے جبروت سے دونوں بید کی طرح لرزتے ہیں۔ لہٰذا خون کے سے گھونٹ پی پی کر رہ جاتا ہوں۔ ورنہ تمام عیسائیوں کا جو کچھ حشر ہوتا دنیا دیکھتی اور اب تو