احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
سحر مبین‘‘ کو لو لما حرف شرط ہے جو ماضی کو مستقبل بناتا ہے تو یہ معنی ہوئے کہ جب آئے گا مرزاغلام احمد قادیانی اپنی بینات (پھڑکتی ہوئی موت کی پیشین گوئیاں لے کر) تو منکرین کفار کہیں گے کہ یہ تو کھلا جادو ہے۔ دیکھ لو یہ سب باتیں مجھ پر صادق آرہی ہیں۔ کوئی کہتا ہے کہ مرزا رمّال ہے کوئی کہتا ہے۔ نجومی ہے کوئی کہتا ہے مداری ہے کوئی کہتا ہے شعبدہ باز مسمریزم والا ہے۔ کیا اب بھی میرے نبی کامل اور مسیح الزمان ہونے میں کچھ شک باقی ہے۔ میں نے اپنے کو تمہاری حالت کے آئینے میں ہو بہو اور عین میں دکھادیا ہے۔ تمہاری آنکھیں بیل کے دیدے ہوں تو میرا کیا قصور۔ دیکھو میں تمہیں ایک اور نکتہ سمجھاتا ہوں اور نکتہ بھی ایسا لمڈھینک کہ اگر ہندوستان کے تمام گرانڈیل علماء اور لشائیل مشائخ ایک دوسرے کے پشتبان بن کر اپنی بودی اور لچر عقل اور سست اور مٹیا پھوس سمجھ کا زور لگائیں تو ایسے نکتے کے انڈے بچوں کی جھول ہرگز نہیں نکال سکتے۔ خواہ کیسی ہی ککڑوں کوں کریں۔ عیسیٰ مسیح نے بنی اسرائیل سے مخاطب ہوکر کیوں کہا کہ میرے بعد احمد آئے گا۔ اوّل تو میں لکھ چکا ہوں کہ آیت میں محمد کا لفظ نہیں۔ بلکہ احمدکا لفظ ہے اور وہ میں ہوں۔ دوم محمد صاحب نے عیسیٰ معہود ہونے کا دعویٰ نہیں کیا اور میں نے کیا۔ ایک تو میں احمد ہوں۔ دوم عیسیٰ معہود، اب بھی اگر تم مجھے سچا نہ جانو تو میں یہی کہوں گا کہ تمہارے سر میں گدھے کا دماغ ہے۔ پھر تمہاری عقل کہاں گھن چکر ہوگئی ہے کہ تم تو رات دن محمد محمد کا وظیفہ رٹتے ہو اور خود محمد میرے نام لیوا تھے اور کہتے تھے کہ میرے بعد عیسیٰ آئے گا۔ مہدی آئے گا جو ایسا اور ویسا ہوگا۔ وہ سب علامات اور آیات بینات مجھ میں موجود ہیں۔ میرا چہرہ دیکھو مہرہ دیکھو۔ بشرہ دیکھو۔ خوارق عادات دیکھو۔ ظلیت وبروزیت دیکھو۔ میرا من وسلوا، زعفرانی حلوا دیکھو۔ میری سقنقور اور ریگ ماہی ملی ہوئی معجونین دیکھو جو قوت باہ کی نانیاں اور دادیاں ہیں۔ میرا منارہ آسمانی باپ کا ٹھاکر دوارا دیکھو۔ قادیان آکر چیں چاں کی چہل پہل اور میرے چیلوںکی کود پھاند دیکھو۔ دیکھنے کو تو سبھی کچھ ہے مگر تم کو خدا نے آنکھیں بھی دی ہوں۔ غالب دہلوی کہتا ہے ؎ از ذرہ تا بمہر دل و دل ہے آئینہ طوطی کوشش جہت سے مقابل ہے آئینہ عیسیٰ مسیح نے بھی یہی کہا کہ احمد آئے گا اور خود محمد صاحب نے بھی یہی کہا کہ مسیح موعود آئے گا۔ تعجب ہے کہ تم دونوں کونبی برحق مانتے ہو۔ مگر ان کا کہنا نہیں مانتے۔ اگر مجھ پر تمام ایمان نہیں توعیسیٰ مسیح اور محمد پر بھی نہیں۔ اب تمہارا ٹھکانہ دوزخ کے سوا نہیں نظر آتا۔ مگر تم اپنے ہاتھوں