احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
سکتا۔ نیا رسول بھی اسی کی پیروی کرے گا اور قدرت خود پیروی کرائے گی۔ کوئی نیا بادشاہ جب تخت نشین ہوتا ہے تو مروجہ قوانین تعزیرات کو بدلتا نہیں۔ ہاں ترمیم اور اصلاح کرتا ہے۔ میں بھی قرآن مجید کی ترمیم اور اصلاح کر رہا ہوں۔ دیکھو ملک معظم ایڈورڈ ہفتم ابھی ابھی تخت نشین ہوئے ہیں اور ۴؍اگست کو ان کی رسم تاجپوشی ادا ہوئی ہے۔ کیا انہوں نے کوئی نیا قانون جاری کیا ہے۔ وہی قدیمی قوانین ہیں جن کے وہ حال میں وارث ہوئے ہیں اور برابر ان کی حفاظت عمل میں لائیں گے اور رعایا کو ان پر عمل کرائیں گے۔ میں بھی رسول ہوں اور قرآن کا وارث ہوں۔ جس طرح میرا جی چاہے گا ترمیم کروں گا۔ خود تمہارا اس بات پر ایمان ہے کہ قرآن قانون الٰہی ہے جو قیامت تک جاری رہے گا۔ مگر یہ بھی تو دیکھو کہ محمد صاحب (a) اب کہاں ہیں جو اس قانون کی پیروی کرائیں۔ میں ان کا جانشین ہوں اور مسلمانوں کو اس پر عمل کرانے کے لئے مبعوث ہوا ہوں۔ صرف یہ فرق ہے کہ میں نے اس کی اصلاح کی یعنی اپنے کو صرف نذیر ثابت کیا۔ منکروں کو دھمکی دی اور جب وہ دھمکی میں نہ آئے تو میں نے موت کے کولہو میں ان کو پیل دیا اور پھر جہنم کے محبس میں دھکیل دیا۔ وحشی لوگ ہرگز جنت کے سبز باغ پر فریفتہ نہیں ہوتے اور نہ اس کو خیال میں لاتے ہیں۔ وہ تو سزا اور عقوبت کو مانتے ہیں۔ وحشیوں پر عبرت ڈالنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ نہ کہ خوش کرنے اور چیتے کی طرح پھیلانے کی خود قرآن میں ہے۔ ’’ولو بسط اﷲ الرزق بعبادہ لبغوا فی الارض‘‘ بھلا خیال کرنے کی بات ہے کیا قانون تغیر اسی لئے نہیں کہ مجرموں کو سزا دی جائے۔ نہ کہ ان پر رحم کیا جائے۔ یہ تو سراسر ظلم ہے۔ جب کسی مجرم کو رہا کر دیا جاتا ہے تو ارتکاب جرائم پر دلیر ہو جانے سے سو مجرم پیدا ہوتے ہیں۔ پس یہ محمد صاحب کی بڑی بھاری غلطی تھی کہ انہوں نے اپنے کو مجرموں کا بھی شفیع گردانا۔ میں نے اس کی ترمیم کی۔ کیونکہ یہ امر لاز آف نیچر کا توڑنے والا اور بالکل اس کی نقیض ہے۔ پس میں نے اگر قرآن کو اپنی جانب منسوب کیا اور یہ کہا کہ وہ مجھ پر نازل ہوا ہے تو تعجب میں کون سا شہتیر ہوگیا۔ ہاں یہ بات ضرور ہے کہ میں ابھی قرآن کی بعض آیتوں کو اپنا الہام بتاتا ہوں۔ تمام قرآن کو نہیں وجہ یہ ہے کہ میرے آسمانی باپ نے اسی میں مصلحت دیکھی ہے کہ کھانا ٹھنڈا کر کے کھانا چاہئے اور وحشیوں کو دفعتہ انگلی نہ دکھانا چاہئے۔ جب ان میں اچھی طرح پانی مر جائے گا اور بھڑکنا موقوف ہو جائے گا تو آسمانی باپ سارا قرآن مجھ پر نازل کر دے گا۔ اونٹ ہمیشہ براتے اور بل بل کرتے ہی لدتے رہے ہیں۔ وہ وقت بہت جلد آنے والا ہے کہ تم تمام رسولوں کو بھول جاؤ گے اور انیسویں صدی کے ایک رسول اور ایک امام پر ایمان لاؤ گے اور یہ تمہارے پیرزادے اور مشائخ اور نیم ٹر علماء دانت پیستے اور ہونٹ کاٹتے رہ