احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
نمبر نام موتیٰ ولدیت ذات پیشہ کیفیت ۱ نتھی لڑکی گنگا رام کھتری دکاندار ۲ دختر قطب الدین کھتری دکاندار مرزائی ہے۔ ۳ لڑکا امام مسجد کھتری دکاندار اور کوئی تشریح نہیں۔ ۴ کانشی رام چھوٹے لعل برہمن پنڈتائی، دکاندار ۵ لڑکا شرف الدین کمہار کمہار ۶ گیانچند شنکر داس برہمن دکاندار ۷ لڑکی رامان سنگھ ترکھان ترکھان ایک اور صاحب کی تحریر سے ۸ناموں کا پتہ ملتا ہے جس میں غالباً ایک یا دو نام ایسے ہیں جو اوپر آچکے ہیں جس سے یہ ثابت ہورہا ہے کہ طاعون واقعی قادیان میں ہے۔ مگر تحقیق کرنے والے پوری کوشش سے دریافت نہیں کرتے جو نام انہیں جلد ہمیں مل جاتے ہیں۔ وہی لکھ دیتے ہیں۔ اس دوسری فہرست کی نقل بلفظ یہ ہے۔ دختر گنگا رام قوم بھلہ کی عمر ۱۸سال دختر چونی برہمن کی عمر ۱۲سال۔ لڑکا چونی برہمن کی عمر ۸سال۔ ۱۷؍مئی ۱۹۰۲ء غلام غوث کمہار کی عمر ۳۶سال۔ زوجہ غلام قادر قریشی کی عمر ۲۵سال۔ ۲۶؍مئی ۱۹۰۲ء جھنڈا ولد جیوا قوم خوجہ کی عمر۵سال۔ ۲۶؍مئی ۱۹۰۲ء دختر لبھو ولد گنپت کی عمر۸سال۔ دختر پھنسیا نجار کی عمر۱۵سال۔ ان کے علاوہ باجا، نتھو، مولاقوم جولالہ یہ بھی اسی مرض سے فوت ہوئے ہیں۔ تیسری فہرست ایک اور بزرگ بھیجتے ہیں جو اپنے والا نامہ میں لکھتے ہیں۔ ’’موضع قادیان میں کل اموات مرض طاعون سے از ابتدائے ۱۰؍مئی ۱۹۰۲ء لغایت ۸؍جون ۱۹۰۲ء (۱۵) ہوئے۔ کیونکہ ابھی آئندہ ہفتہ کی رپورٹ موصول شفاخانہ گورداسپور نہیں ہوئے۔ دوسرے صفحے پر اسم وار فہرست اموات ارسال خدمت شریف ہے۔ ان میں بعض مرید مرزاقادیانی کے بھی ہیں۔ ضلع گورداسپور میں ہیلتھ آفیسر جناب ڈاکٹر مینک صاحب ہیں اور چوہدری سلطان احمد صاحب اکسٹرا اسسٹنٹ