احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
(۱۷)’’قل ان افتریتہ فعلی اجرامی۰ ومن اظلم ممن افتری علیٰ اﷲ کذبا واما نرینک بعض الذی نعدہم اونتوفینک انی معک فکن معی اینما کنت‘‘ (۱)سورۂ ھود کی آیت۳۵ کا دوسرا جملہ ہے۔ (۲)سورۂ صف کی آیت نمبر۷ کا پہلا جملہ ہے۔ صرف اتنی اصلاح (معاذ اﷲ) الف لام کو جوالکذاب پر ہے حذف کر دیا ہے۔ (۳)سورۂ مؤمن آیت۷۷ صرف اس قدر تحریف کی کہ فاما کی جگہ واما لکھ دیا اور الینا یرجعون کی جگہ انی معک فکن معی این ماکنت (۱۸)’’ولا تیئس من روح اﷲ۰ الاان روح اﷲ قریب۰ الانصراﷲ قریب‘‘ (۱)سورۂ یوسف آیت۸۷ کا چوتھا جملہ ہے۔ (۲،۳)سورۂ بقر آیت۲۱۴ الا ان نصر اﷲ قریب کو بگاڑ کر دو ٹکڑے بنائے ہیں۔ یعنی دوسرے ٹکڑے میں سے لفظ نصراﷲ کو نکال کر روح اﷲ بھرتی کر دیا اور تیسرے ٹکڑے میں سے لفظ ان کو حذف کر دیا۔ (۱۹)’’یاتیک من کل فج عمیق۰ یاتون من کل فج عمیق‘‘ سورۂ حج کی آیت۲۷ میں قطع وبرید کر کے الہام کے دونوں ٹکڑے تیار کئے گئے ہیں۔ اصل میں آیت یوں ہے: ’’واذن فی الناس بالحج یاتوک رجالا۰ وعلیٰ کل ضامر یاتین من کل فج عمیق‘‘ (۲۰)’’ینصرک اﷲ من عندہ۰ ینصرک رجال نوحی۰ الیہم من السماء‘‘ (۱)پہلا کلمہ سورۂ فتح کی آیت۳ کا ہے۔ مرزاقادیانی نے دوسرا کلمہ یعنی نصراً عزیزا کو حذف کر کے اس کی جگہ میں عندہ اپنی طرف سے لگادیا۔ (۲)سورۂ نمل کی آیت۴۵ توڑ کر بنایا ہے۔ (۲۱)’’انی منجیک من الغم۰ وکان ربک قدیراً‘‘ (۱)سورۂ یونس کی آیت۹۲ کو توڑ کر بنایا۔ وہاں لکھا ہے۔ ’’فالیوم ننجیک ببدنک‘‘ دوسرا ٹکڑا سورۂ فرقان کی آیت۵۴ بعینہ اخیر حصہ ہے۔ (۲۲)’’انا فتحنالک فتحاً مبیناً۰ فتح الولی فتح۰ وقرّبناہ نجیّا‘‘ (۱)سورۂ فتح کی آیت۱ کا پہلا حصہ۔ (۲)نہ زاد جو بالکل لغو اور بیہودہ ہے۔ (۳)سورۂ مریم کی آیت۵۲ کا اخیر حصہ ہے۔