احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
قرآن قادیانی… یا الہامات مرزا ماخذ یعنی جن جن آیات قرآن کو توڑ پھوڑ کر یہ الہامات گھڑے گئے ہیں (۱)’’یا احمد بارک اﷲ فیک۰ الرحمن علم القرآن۰ لتنذر قوما ما انذر آبائہم۰ ولتسبتین سبیل المجرمین‘‘ (۱)خانہ زاد۔ (۲)سورہ الرحمن کی شروع آیات۔ (۳)سورہ یٰسین کی آیت نمبر۵ کا پہلا حصہ۔ (۴)سورہ انعام کی آیت نمبر۵۵ کا اخیر ٹکڑا ہے۔ (۲)’’قل انی امرت وانا اول المومنین‘‘ (۱)سورۃ زمر کی آیت نمبر۱۱،۱۲ کا پہلا ٹکڑا ہے۔ (۲)اور دوسرے میں جو اوّل المسلمین ہے اس کو تحریف کر کے اوّل المؤمنین لکھ دیا ہے۔ (۳)’’وکنتم علی شفا حفرۃ فانقذکم منہا۰ وکان امراﷲ مفعولاً‘‘ (۱)پہلا ٹکڑا سورہ آل عمران کی آیت۱۰۳ کا ہے جس میں سے من النار کو مرزاقادیانی شربت کا گھونٹ کر کے پی گئے ہیں۔ کیونکہ اصل میں ہے۔ ’’وکنتم علی شفا حفرۃ من النار فانقذکم منہا‘‘ (۲)سورۂ نساء کی آیت۴۷ کا آخری ٹکڑا ہے۔ (۴)’’لامبدل لکلمات اﷲ۰ انا کفیناک المستہزئین‘‘ (۱)سورہ انعام کی آیت۳۴ کا دوسرا ٹکڑا ہے۔ مرزاقادیانی واؤکو ہضم کر گئے ہیں۔ (۲)سورہ حجر کی آیت نمبر۹۵ ہے۔ (۵)’’ہذا من رحمت ربک یتم نعمۃ علیک۰ لتکون آیۃ للمومنین‘‘ (۱)سورہ کہف کی آیت۹۷ کے ایک ٹکڑے کو چورایا ہے اور اس میں تحریف لفظی کی ہے۔ اصل میں ہے۔ ’’ہذا رحمۃ من ربی‘‘ (۲)تیسرا ٹکڑا آیت۶ سورہ یوسف کا ہے۔ (۳)پانچواں ٹکڑا سورہ فتح کی آیت ۲۰ کا ہے۔ (۶)’’قل ان کنتم تحبون اﷲ فاتبعونی یحببکم اﷲ‘‘ سورہ آل عمران کی آیت۳۱ کا پہلا ٹکڑا ہے۔ خداوند تعالیٰ کی طرف سے آنحضرتa کو حکم ہے کہ اگر تم اﷲ سے محبت کرنا چاہتے ہو تو میری (رسولa) کی پیروی کرو۔ تاکہ خداوند تعالیٰ تم سے محبت کرے۔ اس کو مرزاقادیانی جبراً اپنی طرف منسوب کر کے خود رسول بنتے ہیں۔ ایسی خیانت ’’لا ترفعوا اصواتکم‘‘ کے مصداق نہیں تو کیا ہے؟ (۷)’’قل عندی شہادۃ من اﷲ فہل انتم مسلمون‘‘ اس الہام کا پہلا ٹکڑا من گھڑت ہے اور دوسرا ٹکڑا سورۂ ہود کی آیت۱۷ اور سورۂ انبیاء کی آیت۱۰۸ کا آخری حصہ ہے۔