احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
(۸)’’وقل اعملوا علے مکانتکم۰ انی عامل فسوف تعلمون۰ عسی ربکم ان یرحمکم وان عدتم عدنا وجعلنا جہنم للکافرین حصیرا‘‘ پہلا ٹکڑا سورۃ زمر کی آیت۳۹ کو محرف کر کے آدھا حصہ لیا اور جس حصہ آیت پر زور تھا اس کو چھوڑ دیا۔ اصل آیت یہ ہے۔ ’’قل یا قوم اعملوا علے مکانتکم انی عامل فسوف تعلمون من یاتیہ عذاب یخزیہ ویحل علیہ عذاب مقیم‘‘ اوّل میں واؤ مرزاقادیانی نے اپنی طرف سے ایزاد کی ہے اور یاقوم کو دور کر دیا ہے۔ گویا قرآن شریف میں اصلاح دے رہے ہیں دوسرا ٹکڑا سورۂ بنی اسرائیل کی آیت۸ ہے۔ (۹)’’یخوفونک من دونہ‘‘ یہ الہام بھی مرزاقادیانی نے نہایت زبردستی سے سورۂ زمر کی آیت۳۶ میں تحریف کر کے لیا ہے۔ اصل میں یوں ہے:’’ویخوفونک بالذین من دونہ‘‘ مرزاقادیانی نے و اور بالذین کو (معاذ اﷲ) زائد سمجھ کر چھوڑ دیا ہے۔ (۱۰)’’انک باعیننا۰ سمیتک المتوکل‘‘ پہلا حصہ الہام کا سورۂ الطور کی آیت۴۸ کا دوسرا ٹکڑا ہے۔ وہاں پر ہے کہ فانک باعیننا مرزاقادیانی نے ف کو زائد سمجھ کر چھوڑ دیا ہے اور دوسرا حصہ الہام کا خانہ زاد ہے۔ یعنی (بزعم مرزاقادیانی) خداوند تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں نے تیرا نام متوکل رکھا۔ کیا خوب متوکل کی بھی ایک ہی کہی۔ مرزاقادیانی کے کارنامے اور زندگی کو دیکھ کر کوئی نہ کہہ سکے گا کہ یہ فقرہ الہامی ہے۔ بلکہ عین شیطان علیہ اللعنۃ کی تلقین ہے۔ بادام روغن، یاقوتوں اور کستوری وغیرہ کا بہاؤ گراں کر دینا اور سونے کے جڑ اؤ زیورات سے عورتوں کو لاد دینا نوخیز لڑکیوں کو اپنے قابو میں لانے کے لئے طرح طرح کے حیلے تراشنا۔ ذوی الارحام کو محروم الارث کرنا اور اس گھبراہٹ میں بے اختیار بے بس ہوکر پیشین گوئی کے پورا کرنے کے لئے لڑکی کے رشتہ داروں کو تعشق آمیز خطوط لکھنا اور زوجناکھا والے الہام پر خود قانع نہ ہونا منارے کے چندہ کی رقوم کا حساب اپنے پاس رکھنا اور تین ماہ کے اندر چندہ نہ آنے پر بیعت شدہ مریدوں کے نام کاٹنے کی دھمکیاں دینا وغیرہ۔ (باقی آئندہ)