احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
بحوالہ روضۃ الصفاء جلد پنجم ومسالک الابصار اخبار اوّل پر حاشیہ کامل ابن اثیر، خدری لکھا گیا ہے کہ الآن قواجدّہ چنگیز خان نے ایام بیوگی میں ایک نوردیکھا کہ اس کے اندر داخل ہوا اور الآن قوا اس سے حاملہ ہو گئی۔ اقرباء نے اس پر انکار کیا۔ بعد میں اس عمل سے تین بچے توام پیدا ہوئے۔ ایک کا نام یوقن دوسرے کا قوناعی اور تیسرے کا نام بوذحجر خان تھا۔ اس کا بیٹا بوتاجد ہشتم چنگیز خان ہے۔ جس کی نسل تمام مغل اور مرزاقادیانی ہیں نہ معلوم مرزاقادیانی نے اس تاریخی واقعہ کی مشابہت کو کیوں بیان نہیں کیا۔ اعتراض… ’’اور کوئی بھی ایسا اعتراض ہمارے امام کی ذات پر نہیں جو کسی نبی پر نہ کیا گیا ہو۔ یہ ہمارا دعویٰ ہے اور ہم خدائے حاضر وناظر کو گواہ رکھ کر کہتے ہیں کہ ہم ایمان وبصیرت سے اس پر قائم ہیں۔ اب اس ہمارے دعوے کو توڑ دینا گویا ہمارے اعتقاد اور ہمارے سلسلہ کی بنیاد میں پانی پھیر دینا ہے۔‘‘ تردید… جب کہ ہم اور سب مسلمانان آپ کے الحادی سلسلہ کو سرے سے مانتے ہی نہیں اور ہمارا یقین کامل ہے اور تجربہ ومشاہدہ نے ثابت کر دیا ہے کہ یہ سب دھوکے اور فریب کی ٹٹی ہے تو ہم آپ کی قسموں کو کیا چولہے میں جھونکیں۔ بارہا کہا گیا ہے کہ تمہاری قسمیں مخالف کے سامنے کوئی وقعت نہیں رکھتیں۔ پھر باربار تم وہی بے وقت کا کھڑاک گائے جاتے ہو۔ آپ کے ہٹ دھرم دماغ اور ضدی زبان مرزاقادیانی کو بجز نبی بنانے کے کچھ نہیں نکلتا۔ اگر اﷲتعالیٰ کو آپ حقیقتاً حاضر وناظر جانتے اور ایمان وبصیرت کا کچھ حصہ اور شمہ رکھتے تو ضرور قرآن مجید وحدیث شریف والے مسئلہ ختم نبوت کا لحاظ کر کے اس بیہودہ غلوو اعتقاد سے فوراً تائب ہوتے۔ لیکن نفس وحاجت بھی آپ کو کچھ کرنے دے ؎ آنچہ شیران راکند روبہ مزاج احتیاج است احتیاج است احتیاج رہا آپ کا دعویٰ سو جس طرح وہ نیست ونابود ہوا اور آپ کے خلاف قرآن مجید واسلام اعتقاد اور سلسلہ باطلہ کی خام بنیاد میں دلائل قرآنی وبراہین حقانی حدیث شریف سے جیسا پانی پھرا اگر آپ آنکھ کو کھول کر انصاف سے دیکھیں اورضد اور ہٹ کو چھوڑیں تو معلوم ہو کہ کچھ بھی باقی نہیں رہا اور آپ اب بھی اگر نجاۃ عقبیٰ ورضاء رب العالمین کو چند روزہ ثانی گزران ومفاد دنیوی پر ترجیح نہ دیں تو آپ کے نصیب اور آپ کے اصرار اور ہٹ کی پاداش ہے۔ مرزاقادیانی کے رد میں جو کتب ورسائل تصنیف ہوکر شائع ہوئے جن کی تفصیل پرچہ ضمیمہ شحنہ ہند میرٹھ میں