احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
اعتراض… منشی الٰہی بخش اور ان کے رفیق حضرت مسیح موعود (مرزا قادیانی) کی ذاتیات کی نسبت بڑا اہم اور ناقابل جواب اعتراض انتخاب کریں اور مشتہر کریں۔ ہم خدائے تعالیٰ کے فضل سے دعویٰ کرتے ہیں کہ وہی اعتراض بلاکم وکاست ان معترضوں کی فہرست میں دکھا دیں گے۔ جنہوں نے خداتعالیٰ کے برگزیدہ باعزم نبیوں کی ذاتیات پر نکتہ چینی کی ہے۔ تردید… تف ہے آپ کے اس علم وفہم ایمان فروشی کے عوض روٹی کمانے پر بالفرض اگر آپ نے حیلہ وحوالہ اور دھوکہ بازی سے دکھا دیا کہ سچے اور برحق نبیوں پر بھی وہی اعتراض ہوچکا ہے تو کیا اس سے ایک کاذب جھوٹا دغاباز گھر بیٹھے حیلہ وحوالہ سے روپیہ بٹورنے والا مدعی نبوت سچا ہوجاوے گا؟ ہرگز نہیں۔ دیکھو مسیلمہ کذاب اسود عنسی وغیرہ کذابین دعویداران نبوت کو لوگوں نے جھوٹا کہا اور ایسا ہی دوسری طرف کم سمجھ بدبختان، عاشقان دنیا وپرستاران نفس پابندان رسوم جاہلیت نے سید الاولین والآخرینa کو لست مرسلا، کاہن، ساحر وغیرہ کہہ کر جھٹلایا اور اسی طرح دوسرے اولوالعزم انبیاء ورسل کو منکرین نے ’’ان انتم الاّ بشر مثلکم‘‘ کہہ کر ان کی تکذیب کی تو کیا وہ مسیلمہ وغیرہ کذابین دجالین بھی آپ کی اس نامعقول وبیہودی قاعدہ کے موافق سچے ہوگئے جو لوگ لنگڑی کانی گنجی دلیل پر صداقت کا دعویٰ کرتے ہیں۔ بے شک کہہ سکتے ہیں کہ جو اعتراض ہم پر تھا دوسرے انبیاء ورسل پر بھی ہوچکا ہے۔ لہٰذا ہم بھی سچے ہیں۔ افسوس اس اندھی عقل اور کانی سمجھ پر۔ ان گدھوں کو اتنی بھی تمیز نہیں کہ انبیاء پر مخالفین نے اعتراض کئے ہیں نہ کہ موافقین نے۔ تم اپنے کو مسلمان کہہ کرحضرت عیسیٰ علیہم الصلوٰۃ کو مغلظات دیتے ہو جن کی عصمت ورسالت کی قرآن مجید شہادت دیتا ہے۔ اگر تم آریا، یہودی وغیرہ بن کر اعتراض کرو تو ہم کچھ مزاحمت نہ کریں۔ اگر دائرہ اسلام سے خارج ہونے کا اعلان دے دو تو کوئی مسلمان کچھ باز پرس نہ کرے۔ ۱… آپ پہلے عصائے موسیٰ کے مشتہرہ حالات وواقعات کا تو جواب معقول دیں اس کے بعد پھر دوسرے اعتراض مشتہر کرنے کی درخواست کریں۔ بلا کم وکاست وہی اعتراض انبیاء علیہم السلام پر دکھانے کا صرف زبانی دعویٰ سراسر بطالی، بیجا شیخی اور جھوٹ اور محض دھوکا ہے۔ بھلا زیورات سے لدی ہوئی اپنی اور مریدوں کی بیبیوں کو غیرمحرم کے ساتھ صبح وشام میدان وباغ میں دل بہلانے کو ہوا خوری اور کوڈ کبڈی کھلانا جہاں سے واپسی پر درختوں سے پھل پھول توڑ کر جھولیاں بھر کر خاوندوں کے لئے بھی لاتی ہیں۔