احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
۲… علمائے اسلام کے سب وشتم کی تحریروں میں مصروف ہوکر بہتر(۷۲) بہتر(۷۲) نمازیں جمع کر کے ضائع کر دینا۔ ۳… ہزارہا روپئے کا زیورہ موجود ہوتے زکوٰۃ نہ دینا۔ ۴… عین فرض حج کو ضروری نہ سمجھنا جس کا ذکر پیسہ اخبار مورخہ ۱۶؍نومبر ۱۹۰۱ء ص۱۰،۱۱ میں ہے۔ ۵… اپنی طرح طرح کی تصویریں کھنچوا کر فروخت کرنا اور اس طرح مریدین سے تصویروں کی تغظیم وتکریم کراکر بت پرستی کی بنیاد پھر قائم کرنا۔ ۶… غریب مخلوق الٰہی سے چندے لے کر ہزارہا روپئے کے خرچ سے اپنا ذاتی یادگاری بلند مینار اور گھنٹہ گھر تعمیر کرانا۔ ۷… اپنے کولیلتہ القدر یاجوج ماجوج، دابتہ الارض دجال وغیرہ کا حقیقت شناس سید الاولین والآخرین، ختم المرسلینa سے زیادہ کہنا۔ ۸… معجزات مسیح علیہ السلام کو شعبدہ بازی ومسمریزم بتانا۔ ۹… شرعی جائز وارثوں کو محروم الارث کرنے کے لئے اپنی نئی چہیتی زوجہ کے پاس برائے نام جھوٹ موٹ اپنی جائیداد تیس برس کے واسطے رہن رکھ کر رجسٹری کرا دینا۔ ۱۰… اپنی قوت باہ وضعف اعصاب کے واسطے مشک وعنبر سو سو روپے تولہ والا انگلستان وغیرہ سے منگوا کر استعمال کرنا۔ ۱۱… موسم گرما میں تفریح نفس کے لئے گاگروں میں عرق کیوڑہ جے پور سے اور بید مشک لاہور سے منگوا کر اور خس کی ٹٹی دروازوں پر لگوا کر امیرانہ ٹھاٹھ سے بسر کرنا، وغیرہ۔ مستغرق دنیا اور نفس پرستوں کے کام مشتہرتو کیا اس کا کوئی بڑا امام ومرشد بھی انبیاء علیہم السلام کی نسبت ثابت نہ کر سکے گا۔ دجالی چالیں جو دام افتادہ مریدین کو چکمے دے کر ان کے فراہم وقائم رکھنے کی خاطر دن رات کی جاتی ہیں۔ مسلمان ان کو خوب سمجھتے ہیں۔ بالآخر آپ کے اس قاعدہ کے موافق دوسرے مسلمان اگر یہ کہیں کہ جو اعتراض اور نکتہ چینی مرزا پر ہوئی۔ یہ تو بعینہ ویسی ہی ہے جو مسیلمہ کذاب وغیرہ نبوت کے دعویداروں پر ہوئی۔ اس لئے مرزاقادیانی بھی انہی دجالین کذابین کا ہم جنس اور ویسا ہی ہے تو اس کا آپ کے پاس کیا جواب ہے؟ اپنے تراشیدہ قاعدہ کے موافق تو آپ کو یہ مان لینا چاہئے کہ مرزا بھی یکے ازدجالین ہے۔ اعتراض… ’’اس لئے علیٰ وجہ البصیرت ہم دعویٰ کرتے ہیں کہ ہمارے امام حضرت مسیح موعود