احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
رہا میاں الٰہی بخش کی نسبت سو ان کو کسی قسم کا دعویٰ نہیں۔ الہامی خطاب موسیٰ کے بارے میں خوب تشریح سے انہوں نے کتاب میں لکھا ہے کہ ایسے خطابوں اور ناموں کے الہام میں آجانے سے ہر گز کوئی امتی ملہم نبی اور پیغمبر نہیں بن جاتا اور مرزاقادیانی کا چونکہ سلوک میں کوئی پیرومرشد نہ تھا۔ لہٰذا اس نے ٹھوکر کھائی۔ اگر سہواً اور نادانستہ کیا اور اگر عمداً ایسا دعویٰ کیا تو اس کا بھی وہی حال ہے جو دوسرے جھوٹے مدعیان نبوت کا ہوا۔ منشی الٰہی بخش نے تو موسیٰ علیہ السلام ودیگر انبیاء علیہم السلام کی کسی وصف کی برابری کرنے سے بھی توبہ واستغفار کر کے اپنی کتاب میں خوب اپنی بریت کی ہے اور اگر ایسا نہ کرتے اور وہ بھی مرزاقادیانی کی طرح مسند نبوت پر تکیہ لگانا چاہتا یا نبوت کاملہ وناقصہ کا ایچ پیچ لگا کر کچھ بھی دعویدار بننے کی ٹھانتا تو اہل اسلام اور علماء اسلام اس کی بھی ویسی ہی خبر لیتے جیسی مرزاقادیانی کی لی ہے اور اب تو علماء اسلام نے کتاب دیکھ کر لکھ دیا ہے کہ: ’’جو تشریحات دربارۂ الہامات منشی الٰہی بخش نے اپنی کتاب میں لکھ دی ہیں ان سے مصنف کا کوئی دعویٰ نہیں پایا جاتا اورا س لئے اس پر کسی قسم کا شرعی مواخذہ نہیں۔‘‘ خدا سے مدد پاکر منشی الٰہی بخش نے جو کام کیا ہے وہ ظاہر ہے کہ مرزاقادیانی کے ملحدانہ خلاف شرع مسائل کو بدلائل قرآن مجید وحدیث شریف ایسا نیست ونابود کیا ہے کہ اب تک اس کے جواب میں مرزائیوں سے کچھ نہیں بن آیا اور نہ بن آئے گا۔ انشاء اﷲ تعالیٰ! چونکہ اﷲتعالیٰ غنی وجواد نے اپنے فضل وکرم سے منشی الٰہی بخش کو معاش میں غنی وآسودہ حال رکھا ہے اور وہ مرزاقادیانی کی طرح کبھی تنگدست اور تنگ گزران نہیں ہوئے اور نہ وہ مشتہر کی طرح فلاکت زدہ اور محتاج ہوئے تو پھر وہ جھوٹ موٹ مرزاقادیانی کی طرح تقویٰ اﷲ وخشیت اﷲ کو خیر باد کہہ کر خواہ مخواہ دھینگا مشتی اور بغیر کسی لیاقت وبضاعت کے بدبختی سے امت سے نکل کر اﷲتعالیٰ انبیاء قرآن وحدیث شریف کی کسی نص وخبر واثر کے موعود کیوں بنتے۔ یہ تو پیٹ پالنے کے دھندے ہیں جو بیچارے محتاج حاجت مند یا بندگان نفس دین ودنیا کے مواخذہ سے بے خوف ہوکر کرتے ہیں۔ بالآخر یہ تو ظاہر ہے کہ منشی الٰہی بخش کسی نص وخبر کے موعود نہیں۔ لیکن ’’لکل فرعون موسیٰ‘‘ کے مصداق بیشک ہیں۔ اعتراض… ’’میاں الٰہی بخش کس ضرورت کے وقت آپ تشریف لائے ہیں اور اس ضرورت کے پورا ہونے کا کون سا سامان اور مواد ساتھ لائے ہیں۔‘‘ تردید… ظاہر ہے کہ فتنہ قادیانی کے شر سے جو فی الحقیقت خناس کا اثر ہے لوگوں کو متنبہ ومطلع کرنے کو تشریف لائے ہیں اور اس ضرورت کو ایسا پورا کیا کہ باوجود عادت خاموشی وخلوت نشینی کے محض الٰہی بخش اور اس کے فضل وتوفیق سے ایسی کتاب پراز سامان دلائل قرآن مجید وحدیث