احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
شریف شائع کی کہ بہت سے مرزائیوں کے لئے خصوصاً اور عام مسلمانوں کے لئے عموماً ہدایت کا باعث ہوئی اور اس کتاب کا جواب اب تک مرزائیوں سے خاک بھی بن نہیں آیا اور نہ بن پڑے گا انشاء اﷲ! کیونکہ واقعات اور صداقت کا جواب ہی کیا ہوسکتا ہے۔ معلوم نہیں اس سے بڑھ کر مواد ساتھ لانا اور ضرورت کو پورا کرنا اور کیا ہوتا ہے۔ اعتراض… ’’انہوں (الٰہی بخش) نے اپنی کتاب میں اعتراف کیا ہے کہ اسلام میں کوئی فتنہ نہیں نہ کسی اصلاح کی ضرورت ہے۔ جس طرح بات مخلوط اور گومگو چلی آتی ہے۔ سراسر درست ہے۔ اسلام کو نہ کسی بیرونی حملہ کا خوف ہے نہ اس کے دفاع کی ضرورت ہے۔ اس اعتراض سے ثابت ہوا کہ میاں الٰہی بخش کا وجود بے ضرورت اور بے مصرف محض ہے۔‘‘ تردید… منشی الٰہی بخش اسلام کو سچا اور کامل دین اور قرآن مجید کو مکمل کلام الٰہی اور قانون ربانی مانتے ہیں اور یقین کرتے ہیں کہ قیامت تک اس میں کسی نئی اصلاح کی ہرگز ضرورت نہیں۔ (ہاں اگر کوئی شخص دین اسلام کا سچا اور وفادار خادم بن کر سلف صالحین کی روش وطریق کا پابند ہوکر بموجب احکام کتاب اﷲ وارشاد حدیث رسول اﷲa اپنی بہتری وبہبودی کے لئے اسلام کی خدمت کرے تو یہ اس کی اپنی سعادت ہے) کوئی نادان دنیا پرست حملہ آور جو اپنی کوڑ مغزی اور ناقص فطرت کو روک نہیں سکتا۔ خواہ کیسے ہی بیہودہ اور بے بنیاد حملے کرے۔ اسلام کا کچھ بھی بگاڑ نہیں سکتا اور کیونکر بگاڑ سکے۔ جب کہ اس مالک حقیقی نے صاف صاف بیان فرمادیا ہے۔ ’’انّا نحن نزلنا الذکر وانّا لہ لحافظون‘‘ پس افسوس ہے ایسے شخص کے حال پر جو اپنی کمزوری، نادانی اور بداعتقادی سے اسلام کو مخلوط اور گومگو یا کسی اور طرح سے ناقص اورنامکمل سمجھ کر اس کے مسلمہ ومحکمہ مسائل کو قابل ترمیم وتنسیخ وغیرہ قرار دے اور ایسا سمجھنے اور قرار دینے سے اپنی دنیا وآخرت کو برباد وتباہ کرے۔ یہ کچھ آج کل ہی کی بات نہیں ہے۔ مفتریوں اور ناعاقبت اندیشوں کا ذخیرہ پہلے سے ہی چلا آتا ہے۔ جب کبھی کسی خود غرض مفتری نے اسلام میں کچھ فتنہ اور فساد برپا کیا تو فوراً اسی وقت بندگان الٰہی اور امت رسالت پناہی میں سے خادمانہ طور پر بعون اﷲتعالیٰ اس فتنہ وفساد کی ایسی قلعی کھولی کہ سب کو معلوم ہوگیا کہ دین اسلام سب عیوب سے بری اور صحیح وسالم ہے۔ اسی طرح آج کل بعض شکی طینت بندگان نفس اور دل دادگان ہوا وہوس نے جن کی طبائع میں بدعقیدگی اور الحاد اپنا عمل دخل کر گیا ہے۔ جب اسلامی روشن ومضبوط وحقانی معتقدات ومسائل کی نسبت خود غرضی سے اپنے ملحدانہ اورنا معقول خیالات ظاہر اور شائع کئے تو منشی الٰہی بخش نے باوجود کم فرصتی کے ان ردی اور مخالف اسلام خیالات کا خداوند تعالیٰ سے مدد پاکر ایسا قلع اور قمع کیا