احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
مرہم عیسیٰ بھی جس پر اس قدر ناز کیا جاتا ہے۔ ایک ڈھکوسلا ہے۔ مسیح علیہ السلام چونکہ انسان تھے اور بموجب آیت کریمہ ’’کانا یا کلان الطعام‘‘ کھاتے پیتے تھے اور لوازم بشری سے علیحدہ نہ تھے۔ لہٰذا اگر کسی پھوڑے پھنسی کے لئے اس مرہم کا انہیں کے لئے تیارہونا اور اس کا استعمال کر کے شفایاب ہو جانا ثابت بھی ہو جاوے۔ تو اس سے ان کی صحت وسلامتی ثابت ہوتی ہے نہ کہ موت۔ دیکھو مرزاقادیانی خود جو سوسو روپیہ تولہ والا عنبر ومشک خالص کاست ولایت کا تیار کیا ہوا اپنی بیماری اور ضعف اعصاب اور باہ کے نسخوں میں استعمال کر کے فائدہ اٹھاتا ہے تو اس سے اس کی حیات ثابت ہوتی ہے یا ممات۔ یہ نرالی منطق اور اچھنبے کی فلاسفی ہے کہ کسی درد اور بیماری کے دور کرنے والی اشیاء سے استعمال کنندہ کی موت پر دلیل قائم کی جاوے۔ واہ کیا کہنا۔ اوّل تو اسی مرہم کا استعمال مسیح علیہ السلام کے لئے ثابت نہیں۔ کیونکہ اگر ایسا ہوتا تو رسول a نے جس طرح کلونجی، حنا، عسل وغیرہ بیشمار ادویہ کی تعریف اور ان کے استعمال کی ترغیب فرمائی۔ اس طرح آپ اس مرہم کا ذکر بھی ضرور فرماتے۔ خصوصاً ایسی حالت میں کہ ایک اولوالعزم نبی اس کو استعمال کر کے شفایاب بھی ہو چکے ہوں۔ لیکن چونکہ اس کا نام ونشان بھی کتب سیروطب نبوی میں نہیں ملتا۔ لہٰذا ایسا معلوم ہوتا ہے کہ عیار طبیب نے اس کا کچھ تجربہ کر کے تعریف وشہرت کے لئے ایسا نام رکھ دیا۔ جیسے آج کل کے اشتہار طبیب اپنی ادویات کے لمبے چوڑے نام رکھ کر ان کی تعریفوں کے پل اشتہاروں میں باندھ دیتے ہیں اور خود مرزاقادیانی نے بھی اس عنبر والی دوا کا نام تریاق الٰہی رکھا ہے۔ بالآخر مرزاقادیانی اور اس کی جماعت پتہ ونشان بتا دیں کہ کس ولایت کے کس مقام پر اس زہرہ گداز مرہ کے حربہ کے اثر سے نصرانیت کو کیا کیا نقصان پہنچے ہیں اور کس قدر عیسائی مسلمان ہوئے ہیں۔ اعتراض… ’’(اشتہار ص۳) غرض یہ خدا کا موعود صحف انبیاء کا موعود قرآن کا موعود رسول کریمa کا موعود تو ٹھیک وقت پر آیا اور کام مفوضہ تابڑ توڑ بڑی خوبی سے کر رہا ہے۔ مگر اب سوال یہ ہے کہ میاں الٰہی بخش صاحب جنہوں نے اپنا نام موسیٰ رکھا ہے کیا کام کر رہے ہیں اور خدا تعالیٰ انبیاء قرآن وحدیث کی کس کس نص وخبر واثر کے موعود ہیں؟‘‘ تردید… زبانی موعود بننے والے تو پہلے بھی بہت گزرے ہیں جن کا ذکر معتبر اسلامی تواریخوں سے کتاب عصائے موسیٰ اور رسالہ قطع الوتین میں ہوچکا ہے اور مرزاقادیانی کے تابڑ توڑ بڑی خوبی سے کام کرنے کا کہ کیسی جان کنی مشقت وبے خوفی سے اشتہاریوں کی طرح اشتہار دے دے کر اپنی دکان چند روزہ گزران کو بنایا اور چلایا ہے۔ اسکا بھی صحیح حال عصائے موسیٰ میں ملاحظہ کیجئے۔