احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
والے یا اس سے نقد چندہ لینے والے ہی اس کو خواہ نخواہ کچھ کا کچھ بناتے۔ اس کی ہاں میں ہاں ملاتے اور اس کے عقائد ومسائل باطلہ وتراشیدہ کی حمایت میں کتابیں لکھ کر شائع کرتے ہیں۔ لیکن جو مرزاقادیانی کے دست نگر اور اس کے محتاج نہیں۔ وہ ایسی ضمیر وایمان فروشی پر آمادہ نہیں ہوتے۔ نظر بریں حالات جواب عصائے موسیٰ کا کچھ پتہ وحال تو معلوم وظاہر ہورہا ہے۔ تاہم طبع ہو کر نکلنے پر مصنف کی خصوصاً اور مرزا ومریدین کی ادعائیہ راست بازی دیانت وامانت کا حال زیادہ معلوم ہو جائے گا۔جس طرح منشی الٰہی بخش صاحب نے مرزاقادیانی کی ’’ضرورۃ الامام‘‘ کی پوری عبارت بلا کم وکاست لکھ کر متانت سے بدلائل قرآن مجید وحدیث شریف اس کے تراشیدہ عقائد ومسائل کارد کیا ہے۔ اگر اسی طرح عصاء موسیٰ کی پوری عبارت لکھ کر معقول طور پر ویسی ہی متانت سے عصاء موسیٰ کی جملہ عبارات کا حرف بحرف جواب ہوا۔جس کا مطالبہ خود صاحب عصائے موسیٰ نے کیا ہے تو خود بخود ہی لوگوں کو مصنف جواب کا حال معلوم ہو جائے گا۔ لوگ منتظر ہیں کہ امروہی صاحب بدعویٰ سیادۃ وعلم حدیث مرزا کے عملدرآمد مسائل مخالف اسلام وحدیث رسول اﷲa جیسا کہ اپنی اور مریدین کی طرح طرح کی تصاویر کھنچوا کر عام مریدین میں شائع کرنا۔ جبرائیل علیہ السلام کا ہیڈ کوارٹر آفتاب مقرر کرنا زمین پر ملائکہ کے اترنے اور ان کی رؤیت سے انکار کرنا۔ اوّل خود ہی مسئلہ نزول مسیح عند المنارہ کو لغو کہنا اور پھر بصرف مال کثیر اپنا یادگاری مینار بنام منارۃ المسیح بنوانا۔ شرعی وجائز وارثوں کو محروم الارث کرنے کے لئے برائے نام اپنی بیوی کے پاس تیس برس تک جائیداد رہن رکھ کر رجسٹری کرادینا۔ خلاف حال وقال رسول اﷲa ہزارہا روپیہ کا زیور وجائیداد بنوانا زہد فے الدنیا اور حکم رسول اﷲa ’’ایاکم والتنعم‘‘ وغیرہ کی کچھ پروا نہ کرنا بلکہ مشک عنبر مقوی باہ اشیاء کیوڑا وبید مشک وغیرہ کے استعمال کے بغیر نہ رہنا اور پھر بعض انبیاء علیہم السلام سے اپنے کو افضل جاننا۔ اپنے کو لیلتہ القدر یاجوج ماجوج دجال دابتہ الارض وغیرہ کا حقیقت شناس۔ سید الاولین والآخرینa سے زیادہ کہنا۔ مسیح علیہ السلام کو معاذ اﷲ فحش گالیاں دینا۔ اکابر صحابہ وجملہ مسلمین ومؤمنین کی توہین اور لعن وطعن اور سب وشتم کرنا سوائے اپنے گروہ کے دیگر تمام ’’لا الہ الا اﷲ‘‘ کہنے والوں حج کرنے والوں زکوٰۃ دینے والوں صوم وصلوٰۃ کے پابندوں الغرض تمام مسلمین ومؤمنین کو کافر جاننا۔ امانت میں خیانت، عہدکا خلاف، خصومت میں گالی گلوچ، بات میں ہمیشہ چال وغیرہ جن سے مرزاقادیانی کی تصانیف لبالب ہیں۔ دیکھئے امروہی صاحب کس امانت ودیانت وصداقت وراستی سے ان سب امور کی حمایت وتائید کرتے اور جواب لکھتے ہیں۔ اگرچہ مرزاقادیانی کے دعویٰ بروزی نبوت ورسالت کی