احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
(نیز) مجھ کو یہ حکم ملا ہے کہ میں سب سے پہلا مسلمان بنوں ۔ کہو کہ میں اپنے پروردگار کی نافرمانی کروں تو مجھے بڑے دن کے عذاب سے ڈر لگتا ہے۔} نہم… نبی کے لئے اپنی زندگی کے ہر حصہ میں صادق ہونا شرط ہے۔ جناب اصدق الصادقینa نے اپنی نبوت ورسالت کی حقانیت کا مدار علیہ یہ نشان عظیم بھی قرار دیا ہے۔ دیکھو آیات ذیل: ’’قل لو شاء اﷲ ماتلوتہ علیکم ولا ادراکم بہ فقد لبثت فیکم عمرا من قبلہ افلا تعقلون فمن اظلم ممن افتریٰ علیٰ اﷲ کذبا اوکذّب باٰیاتہ انہ لا یفلح المجرمون (یونس:۱۶،۱۷)‘‘ {کہہ دے (اے پیغمبر) اگر چاہتا اﷲ تو میں نہ پڑھتا تمہارے سامنے اور (خدا) تم کو اس سے خبردار نہ کرتا۔ پھر بے شک میں رہا تم میں ایک عمر اس سے پہلے کیا تم نہیں سمجھتے۔ پھر کون بڑا ظالم ہے۔ اس شخص سے جو باندھ لیوے اﷲ پر جھوٹ یا جھٹلاوے اس کی نشانیوں کو ٹھیک بات یہ ہے کہ نہیں فلاح پائیں گے گنہگار۔} دہم… نبی یا رسول کی دعوت حکمت اور مواعظ حسنہ پر مبنی ہونی چاہئے نہ کہ سختی پر اور اگر جدال کی صورت پیش آجائے تو مستحسن طریق اختیار کرنا چاہئے۔ دیکھو آیات ذیل: ’’ادع الیٰ سبیل ربک بالحکمۃ والموعظۃ الحسنۃ وجادلہم بالتی ہی احسن ان ربک ہو اعلم بمن ضل عن سبیلہ وہوا علم بالمہتدین (النحل:۱۲۵)‘‘ {بلا اپنے پروردگار کی راہ کی طرف حکمت اور نیک نصیحت کے ساتھ اور بحث کر ان سے اس طریق میں کہ وہی سب سے اچھا ہے۔ بیشک تیرا پروردگار وہ خوب جاننے والا ہے۔ اس کو جو گمراہ ہوا اور وہ خوب جاننے والا ہے راہ پانے والوں کو۔} ’’ولا تسبوا الذین یدعون من دون اﷲ فیسبوا اﷲ عدواً بغیر علم (الانعام)‘‘ {اور مت گالی دو ان لوگوں کو جو پکارتے ہیں (اور کسی کو) اﷲ کے سوا پھر وہ اﷲ کو گالی دیں گے بے سمجھے۔} ’’اذہبا الیٰ فرعون انہ طغٰی فقولالہ قولاً لینا لعلّہ یتذکر اویخشی (طٰہٰ:۴۳،۴۴)‘‘ {دونوں فرعون کے پاس جاؤ اس نے بہت سر اٹھارکھا ہے۔ پھر اس سے نرمی سے بات کرو شاید وہ سمجھ جائے یا (ہمارے عتاب سے) ڈرے۔} یازدہم… احکام الٰہی کی تبلیغ کرنے اور وحی الٰہی کو سنادینے سے نبی یا رسول کا فرض پورا ہو جاتا ہے۔ اس کے منصب عالی کو قوم کے تسلیم کرنے یا نہ کرنے سے کوئی تعلق نہیں۔ ’’فہل علی الرسل الاالبلاغ المبین (النحل:۳۵)‘‘ {پھر رسولوں پر کچھ ذمہ