احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
اپنے درجے سے گر جاتا ہے۔ دیکھو آیت ذیل جس میں رسول اکرمa مخاطب ہیں۔ ’’یاایہا الرسول بلّغ ما انزل الیک من ربک فان لم تفعل فما بلّغت رسالتہ واﷲ یعصمک من الناس (المائدہ:۶۷)‘‘ {اے پیغمبر پہنچا دے (لوگوں میں) جو کچھ کہ بھیجا گیا ہے تیرے پاس تیرے پروردگار سے اور اگر تو نہ کرے تو تو نے اس کا پیغام نہیں پہنچایا اور اﷲ بچائے گا تجھ کو آدمیوں سے۔} ’’وما کان لنبی ان یغل ومن یغلل یات بما غل یوم القیٰمۃ ثم توفی کل نفس ماکسبت وہم لا یظلمون (آل عمران:۱۶۱)‘‘ {اور کسی نبی کے لائق نہیں کہ غبن کرے گا آئے گا اس چیز سمیت جس کو غبن کیا ہے۔ قیامت کے دن پھر پوری دی جائے گی (سزا) ہر ایک شخص کو اس کی جو اس نے کمایا ہے اور ان پر ظلم نہ کیا جائے گا۔} ہشتم… (الف) نبی کی عملی زندگی قوم کے واسطے ایک مثال قابل اتباع ہونی چاہئے۔ (ب) اس کا قول اور فعل مطابق ہونا چاہئے۔ (ج) اس کو خود احکام الٰہی کا سب سے اوّل پابند ہونا چاہئے۔ دیکھو ان تینوں امور کے متعلق آیات ذیل: ۱لف… ’’قل ان کنتم تحبون اﷲ فاتبعونی یحببکم اﷲ ویغفرلکم ذنوبکم واﷲ غفور رحیم (آل عمران:۳۱)‘‘ {کہہ دے (اے پیغمبر) کہ اگر تم اﷲ کو دوست رکھتے ہو تو میری تابعداری کرو۔ اﷲ تم کو دوست رکھے گا اور تمہارے گناہ بخش دے گا اور اﷲ بخش دینے والا ہے بڑا مہربان۔} ب… ’’یاایہا الذین آمنوا لم تقولون مالا تفعلون کبر مقتاً عنداﷲ ان تقولوا ما لا تفعلون (الصف:۲،۳)‘‘ {مسلمانو! تم ایسی بات کیوں کہہ بیٹھا کرتے ہو جو تم کر کے نہیں دکھاتے۔ اﷲ کو سخت ناپسند ہے کہ کہو اور کرو نہیں۔} ج… ’’ثم جعلناک علی شریعۃ من الامر فاتبعہا ولا تتبع اہوآء الذین لا یعلمون (الجاثیہ:۱۸)‘‘ {پھر ہم نے تم کو دین کی شریعت سے لگا دیا ہے۔ تو تم اسی پر چلے جاؤ اور ان لوگوں کی خواہشوں پر نہ چلو جن کو علم نہیں۔} ’’قل انی امرت ان اعبداﷲ مخلصالہ الدین وامرت لان اکون اوّل المسلمین قل انی اخاف ان عصیت ربی عذاب یوم عظیم (الزمر:۱۱تا۱۳)‘‘ {کہو کہ مجھ کو حکم ملا ہے کہ میں خالص خدا کی فرمانبرداری کو مدنظر رکھ کر اسی کی عبادت کیا کروں اور