احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
پوری مایوسی ہوئی۔ مگر اپنے رفع شکوک کے سواء کوئی چارہ نہیں۔ میں آپ کے ضمیمہ شحنہ ہند میں مرزاقادیانی کی اکثر غلطیوں کی اصلاحیں دیکھتا ہوں اور وہ ایسی عمدہ اعلیٰ اور معقول ہوتی ہیں کہ بے اختیار طبیعت مان جاتی ہے۔ پس مجھے یقین ہے کہ فی الحال میرے مندرجہ ذیل دو اعتراض جو مرزاقادیانی کے دو الہاموں کی نسبت ہیں آپ اپنے ہر دلعزیز صفحے میں شائع فرماویں گے تو میں مشکور وممنون ہوں گا۔ ۱… ’’انت منی بمنزلۃ ولدی‘‘ (تذکرہ طبع سوم ص۵۲۶) اس الہام کو مولوی عبدالعزیز بٹالوی نے بھی اپنی مصنفہ کتاب حقیقت المہدی میں درج کیا ہے۔ دیکھو ص۱۲ کتاب مذکور۔ ۲… دوسرا اعتراض اس الہام پر ہے۔ ’’اصح زوجتی‘‘ (تذکرہ طبع سوم ص۴۰۳) ’’یاصح زوجتی‘‘ (الحکم ج۵ نمبر۲ ص۵ کالم۴ نمبر۳، مورخہ ۲۴؍جنوری ۱۹۰۱ء، الحکم ج۶نمبر۳ص۱۱ کالم نمبر۱، ۲۴جنوری ۱۹۰۲ء) واضح ہو کہ خداوند تعالیٰ نے ہر ایک رحمانی وشیطانی کلام کی شناخت کا حقیقی معیار قرآن مجید کو رکھا ہے اور مرزاقادیانی کا بھی اسی پر بظاہر اعتقاد ہے۔ چنانچہ وہ تحریر فرماتے ہیں کہ صحیح بخاری وغیرہ کتب صحاح ستہ کو ہم اس وقت مانتے ہیں کہ قرآن کریم ان کی تائید کرے اور اگر کوئی حدیث قرآن کریم کے مخالف ہو تو اس کو ہرگز نہ مانیں گے اور اپنے اس اصول مسلمہ کی تائید میں یہ آیت پیش کرتے ہیں ’’ولو کان من عند غیر اﷲ لوجدوا فیہ اختلافاً کثیراً‘‘ پس ہم بھی مرزاقادیانی کے ساتھ اتفاق رائے کر کے اسی آیت کو ہر الہام کا معیار صداقت رکھتے ہیں اور سب سے اوّل الہام ’’انت منی بمنزلۃ ولدی‘‘ (تذکرہ طبع سوم ص۵۲۶) کو لیتے ہیں جس کا ترجمہ ہے: ’’اے مرزاقادیانی تو میرے لئے بجائے بیٹے کے ہے۔‘‘ حضرت کو لازم تھا کہ پہلے خدا کے لئے کوئی حقیقی بیٹا مانتے۔ پھر اپنی ذات کو اس کا بمنزلہ بناتے۔ جس طرح ایک اصلی مسیح دنیامیں گزر چکا ہے تو اس کا مثیل آپ نے اپنے تئیں بنانا چاہا ہے۔ گو اس سے پاک لوگ مرزاقادیانی کو نہایت نفرت اور حقارت کی آنکھ سے دیکھ رہے ہیں اور جیسا کہ آنحضرتa نے جناب علی مرتضیٰ علیہ السلام کو بمنزلہ ہارون فرمایا ہے کہ ’’یا علی انت منی بمنزلۃ ہارون من موسیٰ‘‘ اور یہ کلام آنحضرتa کا بالکل راست ہے۔ پس بمصداق ثبت العرش ثم النقش جب تک آپ بھی خدا کے لئے کوئی بیٹا مقرر نہ فرماویں بمنزلہ ولد خدا نہیں ہوسکتے۔ بلکہ جہاں تک قرآن شریف پر تدبر کیا جاتا ہے اور اس پاک وبے عیب کتاب سے تذکر حاصل کیا جاتا ہے سراسر اس کے خلاف ہی نکلتا ہے۔