احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
پاک جس نے اپنی قدرت کاملہ اور حکمت بالغہ سے ہم بندوں پر بے شمار انعام واحسان کئے ہیں اور جو ہمارا حقیقی خالق اور مالک ہے۔ اس کے حضور سوئے ادبی کا خیال ہمارے دل میں پیدا ہو۔ برخلاف اس کے ہماری لڑائی تو ایسے شخص سے ہے جو شیطان سے بھی زیادہ خبیث اور اخبث ہے۔ قرآن شریف کی آیات کو اپنے کے مطابق بناتا ہے۔ پہلے تو انبیاء علیہم السلام کی شان میں ہتک آمیز الفاظ بکتا ہے۔ پھر ان کے ساتھ برابری کا دعویٰ کرتاہے۔ اس کی افتراء پردازی اور بہتان بازی کا یہ عالم ہے کہ باوجود خود علیحدہ مرتد ہونے کے اسلامی دنیا کو دائرہ اسلام سے باہر بتاتا ہے۔ حالانکہ علماء اسلام نے اس کو خود دائرہ اسلام سے خارج کردیا ہے۔ اس کی شیخی تکبر تعلّی اور غرور کی یہ حد ہے کہ معاذ اﷲ اپنی ذات کو خدا کا بھی ممدوح اور معبود ثابت کرتا ہے اور کذاب اور مفتری علی اﷲ ہے اور جن پیشگوئیوں پر اس کا ناز تھا وہ روز روشن میں علیٰ رؤس الشہداء غلط نکلیں اور ایک جہاں کے روبرو اس کا منہ کالا ہوا۔ مگر کیا مجال ہے کہ بہ ایں بے شرمی وروسیاہی آنکھ بھی نیچی کی ہو۔ سنو! ہماری لڑائی ایسے شیطان سے ہے جو ختم نبوت کے بعد اپنی نبوت کا دعویٰ کرتا ہے اور غیرسید ہوکر اپنی ذات کو خاندان سادات سے ظاہر کر کے صریح جھوٹ بولتا ہے اور ’’لعنۃ اﷲ علی داخل النسب وعلی خارج النسب‘‘ حدیث کا مصداق بنتا ہے۔ پس ایسے آدمی کے کرتوتوں سے پبلک کو واقف کرنا نہ صرف ہمارا بلکہ کل نیک دل مسلمانوں کا کام ہے اور باوجودیکہ مسیح کاذب یا دجال اور اس کے لنگڑے گدھے کی پشت پر لٹھ پر لٹھ برس رہا ہے۔ پھر بھی دولتیاں جھاڑنے سے باز نہیں آتا۔ پس وہ کس عقل کا اندھا اور گانٹھ کا پورا ہے جو یہ کہہ سکتا ہے کہ ہم خدا سے لڑ رہے ہیں۔ بلکہ ہم تو ابلیس خبیث کے مکروں سے پبلک اسلامی کو آگاہ کر رہے ہیں۔ ۲… رہا چیتھڑے والا معاملہ سو یہ آپ ہی کے خیالات کی شاستگی کا مبلغ ہے کہ گئی گزری اور پرانی چیزوں کو ازسر نو تازہ کرانا چاہتے ہیں۔ کیا آپ کو وہ معاملہ یاد نہیں رہا جو مشن سکول کی لوئر ٹیچری سے نہایت اعزاز واکرام کے ساتھ رخصت ہوتے وقت آپ کو پیش آیا تھا۔ غالباً یہ وہی پرانا چیتھڑا ہوگا جو ناپاکیوں سے آلودہ ہوکر آپ کے دل میں جا گزیں ہے اور ’’المرٔ یقیس علی نفسہ‘‘ کے موافق اپنے کرتوتوں کو اوروں کے ساتھ آپ نسبت کرنا چاہتے ہیں سو یہ آپ کی سخت غلطی ہے۔ ۳… ملائکہ مقربین کی بھی ایک ہی کہی۔ جماعت حمقاء کو قابو میں لاکر ان کے مالوں سے قوت باہ کے نسخے بنانا اور یاقوتیاں اور بادام روغن میں دم کئے ہوئے پلاؤ اڑا کر شہوت رانی کا جہاز چلانا مغلوب الغضب ہو کر ذوی الارحام کو عاق کرنا اور اپنی بیبیوں کو ناحق بے موجب طلاق دینا وغیرہ۔کیا ملائکہ مقربین کا یہی کام ہے ؎