احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
درخواست پر ردوکد کے بعدا پنی لڑکی اس کے نکاح میں دے بیٹھے۔ اسکے بعد معتبر ذریعہ سے بھید کھلنے پر سخت ناراض ہوئے اوربہت واضح طور سے وہ ناراضگی ظاہر کی کہ اس کو تو دن رات نسخہ جات باہ کی فکر ہے اورکتابوں کے ذریعہ سے روپئے ٹھگتا ہے۔ ایساشخص ملہم من اﷲ کب ہوسکتا ہے؟ اپنے فخر کے لئے مجھ کو سچ مچ کا نواب مشہورکررکھا ہے۔ کتاب براہین احمدیہ صرف روپے کمانے کے لئے شروع کی ہے۔ یہ دجال، دغاباز، فریبی ہے۔ ان ایام میں یہ مضمون نظم کے پیرایہ میں آپ نے تحریر فرمایا تھا۔ ’’فہذا بعضہ قال شاکیاً من ناس الزمان‘‘ میرناصر خسر مرزا کے چند اشعار ہے کہیں نوٹس بزر گی کالگا آئو لوگو ہم پہ ہے فضل خدا ہو ہمارے فضل میں تم بھی شریک ہم تمہیں دیں فیض تم دو ہم کو بھیک مال و دولت اور بیٹے پائو گے گر بجا خدمت ہماری لائو گے تم پھلو پھولو گے دشمن ہوں گے خوار تم پر رحمت ان پر ہوگی حق کی مار اور کہیں تصنیف کے ہیں اشتہار یہی لوگوں نے کیا ہے روزگار پیشگی قیمت۱؎ مگر لیتے ہیں وہ خلق کو اس طرح دم دیتے ہیں وہ قیمتیں کھاکر نہیں لیتے ڈکار جیسے آتا تھا کہیں ان کا ادھار جو کوئی مانگے وہ بے ایمان ہے وہ بڑا ملعون اور شیطان ہے آج دنیا مکر سے لبریز ہے اب دغا بازی میں ہر ایک تیز ہے کہہ کے میٹھا دیتے ہیں کھٹا دہی کچھ نہیں پرتیت دنیا کی رہی بدمعاش اب نیک از حد بن گئے بو مسیلمہ آج احمد بن گئے عیسیٰ دوران بنے دجال ہیں ہر طرف مارے انہوں نے جال ہیں ۱؎ جیسے براہین احمدیہ کے پانچ پانچ، دس دس، پچیس پچیس روپیہ لے کر چارہی جلدیں کل ۳۵؍جز کی کتاب دے کر ٹکا سا جواب دے دیاکہ بس تو ہدایت کے لئے یہی کافی ہے۔ حالانکہ ۳۰۰؍جز کی کتاب تیار ہوگی کا اشتہار تھا۔ ولہٗ آخر مہدی وقت ہے کوئی مشہور کوئی بنتا ہے عیسیٰ دوران نہ عیاں اس میں عیسوی برکت نہ ہدایت کا اس میں نام و نشان