احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
ہے۔ اگر خلاف ہو تو ثابت کرو۔ اور آپ یادرکھیں کہ آپ یا آپ کے پیر صاحب یا اور آپ کے ہم مشربوں کے پاس اس کا ثبوت ہرگز نہیں ہے کہ حضرت عیسیٰ ؑ کو مار کر ان کی گدی پر دجال قادیان کو بٹھاد یں۔ بجز اس کے اور کچھ نہیں کرسکتے کہ پھر دین اسلام کی طرف رجوع کریں اور آپ نے جو الفاظ سے بحث کی ہے تومیں۔ زبان اردوکا عالم نہیں جو پہلو بچانے کو فضولیات سے تحریر بڑھا کر جہلاء میں فخر کروں کہ ہم نے اتنا لمبا چوڑا جواب لکھا کہ آپ کی اتنی فضولیات کا جواب بھی آپ کی خاطر سے لکھ دیا گیا۔ آئندہ خارج از مبحث کلام نہ کیجئے گا جو میرا سوال ہے اس کو ثابت کیجئے ورنہ بیہودہ کلمہ کا جواب قلم انداز کیا جائے گا۔ جو چیز میرے اور آپ کے زیر بحث ہے اسی میں قلم فرسائی فرمائے گا۔ کسی دوسری بحث کا تا وقتیکہ اس امر کا فیصلہ نہ ہو۔ جواب ہرگز نہ دیا جائے گا اورسخت گوئی سے معاف فرمائیے ورنہ جواب ترکی بترکی ملے گا وماعلینا الاالبلاغ ؎ منت آنچہ حق بودگفتم پیام تو دانی دگر بعد ازیں والسلام فقط:راقم ابو السخا محمد رفعت اﷲ خان محلہ انٹہ مکان نمبر ۲۴ متصل چوکی پولیس ضلع شاہجہان پور قسمت روہیا کمنڈ بقلم خود ناظرین خدارا انصاف میرے سوال کا جواب مختصر اثبات ونفی میں ہوسکتا تھا مگر خان صاحب نے دفع الوقتی کرکے جواب کو طول دیا اور زبان درازی سے کام لیا مگر اس کا گلا ان سے نہیں یہ طریقہ تو وہ اپنے پیر صاحب سے سیکھے ہیں مگر تعجب ہے کہ ۴،۵ ماہ ہوچکے۔ جواب نہ دیا مجبور ہوکر شائع کردیا ہاں ہم خان صاحب کی حالت سے واقف ہیں۔ ان کی اتنی لیاقت کہاں جو وہ قلم اٹھا سکیں جو کچھ سید علی نے (جو کہ مختار ایڈیٹر ایڈورڈ گزٹ کے والد ہیں) لکھایا لکھ دیا۔ اب ان کا ذہن بھی اس جواب الجواب سے کند ہوگیا اور ساکت ہورہے اور اگر مرد ہیں اور شرم ہے تو بے حیائی کا برقعہ اٹھا کر سامنے آئیں۔ مردوں کا سامناکریں۔ جواب لکھیں ورنہ کونے میں بیٹھ رہیں۔ آئندہ کسی مرد سے گفتگو نہ کریں مکرریہ کہ فضولیات علاوہ خبر مذکورہ کے اگر کچھ لکھا تو جواب نہیں دیا جائے گا۔ محمد رفعت اﷲ!