احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
جو طالب صادق اور متلاشی حق ہے۔ تعجب ہے کہ آپ نے نہ اصل دعویٰ کو دیکھا کہ کس کتاب سے کیا گیا ہے اور نہ اس کے ثبوت پر غور کیا کہ کہاں سے دیا گیا ہے اور نہ ان کتابوں پر توجہ فرمائی جن کا حوالہ دیا گیا تھا بلکہ اپنی طرف سے جھٹ ایک ایسا سوال کہ جو انکار کا پہلو اپنے اندر رکھتا ہے اور کوتاہ بینوں اور تنگ نظروں کی نگاہ میں مخالفت ظاہر کرتا ہے۔ اپنے فرضی خیال کے موافق سامنے ہوکر پیش کردیا اگرچہ یہ سوال اس روشن ثبوت کے سامنے اس قابل نہ تھا کہ اس پر کچھ توجہ کی جاتی یا قلم فرسائی کرکے اوقات عزیزکو ضائع کیا جاتا مگر ہم صرف اس خیال سے اس کا جواب لکھے دیتے ہیں تاکہ آئندہ آپ اپنے تراشیدہ خیالوں کے موافق یہ کہہ کر کہ ہمارے سوال کا کچھ جواب نہ دیا۔ عوام کو دھوکے میں ڈالنے کی جرأت نہ کرسکیں۔ لہٰذا اب سن لیجئے آپ جو کچھ فرماتے ہیں میرے نزدیک اس کا خلاصہ آپ کی طرف سے یہ ہے کہ اگر آیت یا حدیث سے یہ بات (یعنی خبر متذکرہ بالا) ثابت ہوگئی تومیں مرزا قادیانی کی بیعت کرلوں گا توا ٓپ کے اس بیان سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ شاید آپ کے نزدیک توریت یا انجیل کی آیت آیت نہیں ہے۔ اور حضرت یحییٰ اورحضرت عیسیٰ ؑ کا قول حدیث نہیں ہے۔ شاید اس جگہ آپ کی مراد آیت سے آیت قرآن مجید اورحدیث سے مراد حدیث رسول خدا حضرت محمد مصطفیa ہے مگر آپ نے قرآن شریف کا نام پاک کسی وجہ سے جس کو آپ جانتے ہوں گے۔ تحریر نہیں کیا اور محمد مصطفیa کا اسم مبارک کسی عقیدہ مخفیہ کی وجہ سے نہیں لیا۔ مگر یہاں پر ہم کو آپ کے اس عقیدہ مخفیہ پر بحث کرنا منظور نہیں ہے۔ اگر آئندہ خدا خود کو کھول دے یا آپ کی تحریروں سے ظاہر ہوجائے تو اس وقت ہم کو بھی اس کی تصدیق میں کچھ تامل نہ ہوگا۔ اب آپ اپنے سوال کے جواب کو ملاحظہ فرمائے۔ اول تو جہاں تک مجھ کو معلوم ہے میں کہہ سکتا ہوں کہ اس خبر میں کسی آیت قرآن شریف یا حدیث رسول اﷲa کا حوالہ نہیں دیا گیا تو آپ کا فرض ہے کہ اس آیت یا حدیث کو بحوالہ اس کتاب کے جس میں یہ خبر درج کی گئی ہو یا وہ عبارت کہ جس میں اس خبر کی بابت کسی آیت یا حدیث کا حوالہ دیا گیا ہے اور اس سے آپ کی تسکین نہ ہوئی ہو پیش کریں اور جب آپ ایسا کریں گے تو ہمارافرض یہ ہوگا کہ ہم اس کو ثابت کرکے آپ کو دکھلا دیں اور اگر ایسا نہ کیا تو پھر ہم کو اسی بات کے ظاہر کرنے کا حق حاصل ہوگا کہ آپ کے یہ بات بخوبی ذہن نشین تھی کہ اس خبر کی بابت کسی آیت یا حدیث رسول اﷲa کا حوالہ نہیں دیا گیا ہے۔