احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
نازل ہوتی ہے۔ اس میں لفظ نبی ورسول موجود ہیں نہ کہ ایک دفعہ بلکہ صدہا دفعہ ایک یہ وحی اﷲ ہے۔ ’’ہو الذی ارسل رسولہ بالہدیٰ ودین الحق لیظہرہ علی الدین کلہ‘‘ (براہین احمدیہ ص۴۹۸) اس میں صاف طور پر اس عاجز کو رسول کر کے پکارا گیا۔ پھر یہ وحی اﷲ ہے: ’’جری اﷲ فی حلل الانبیاء‘‘ یعنی خدا کا رسول نبیوں کے حلوں میں۔ (براہین احمدیہ ص۵۰۴)پھر اس مکالمہ کے قریب ہی یہ وحی اﷲ ہے: ’’محمد رسول اﷲ والذین معہ اشداء علی الکفار رحماء بینہم‘‘ اس وحی اﷲ میں میرا نام محمد رکھا گیا اور رسول بھی۔ پھر وحی اﷲ جو (براہین احمدیہ ص۵۵۷) میں ہے۔ دنیا میں ایک نذیر آیا۔ اس کی دوسری قرأت یہ ہے کہ دنیامیں ایک نبی آیا اسی طرح اور کئی جگہ رسول کے لفظ سے اس عاجز کو یاد کیاگیا… سیرت صدیقی کی کھڑکی یعنی فنا فی الرسول کی رو سے ظلی طور پر نبوۃ محمدی کی چادر مجھ کو پہنائی گئی… میرا نام آسمان پر محمد واحمد ہے۔ میری نبوۃ ورسالۃ باعتبار محمد واحمد ہونے کے ہے۔ نہ میرے نفس کے رو سے اور بروزی طور پر یہ نام بحیثیت فنا فی الرسول مجھے ملا۔ لہٰذا خاتم النّبیین کے مفہوم میں فرق نہ آیا۔ لیکن عیسیٰ کے اترنے سے ضرور فرق آئے گا۔ نبی کے معنے لغت کے رو سے خدا کی طرف سے اطلاع پاکر غیب کی خبر دینے والا پس جہاں یہ معنی صادق آئیں گے نبی کا لفظ صادق آئے گا اور نبی کا رسول ہونا شرط ہے۔ جب کہ قریب ڈیڑھ سو پیش گوئی صاف طور پر میری پوری ہوگئی تو میں اپنی نسبت نبی یا رسول کے نام سے کیونکر انکار کر سکتا ہوں اور جب کہ خود خداتعالیٰ نے میرے یہ نام رکھے ہیں تو میں کیونکر ردکروں۔ مجھ کو اس خداکی قسم جس نے مجھے بھیجا ہے اورجس پر افتراء کرنا لعنتیوں کا کام ہے کہ اس نے مسیح موعود بنا کر مجھے بھیجا ہے اور میں جیسا قرآن شریف کی آیات پر ایمان رکھتا ہوں۔ ایسا ہی بغیر فرق ایک ذرہ کے اس کھلی کھلی وحی پر ایمان لاتا ہوں جو مجھے ہوئی اور میں بیت اﷲ میں کھڑے ہوکر یہ قسم کھا سکتا ہوں کہ وہ وحی جو مجھ پر نازل ہوتی ہے وہ اسی خداکا کلام ہے۔ جس نے حضرت موسیٰ وعیسیٰ وحضرت محمد مصطفیa پر اپنا کلام نازل کیا۔ میرے لئے آسمان بھی بولا اور زمین بھی کہ میں خلیفۃ اﷲ ہوں۔ ضرور خدا میری تائید کرے گا۔ جیسا کہ وہ ہمیشہ اپنے رسولوں کی تائید کرتا آیا ہے۔ ’’میں نیستم رسول ونیاوردہ ام کتاب‘‘ کے صرف اس قدر معنے ہیں کہ میں صاحب شریعت نہیں ہوں۔ محمد مصطفیa کے واسطہ کو ملحوظ رکھ کر اور اس میں ہوکر اور اس کے نام محمد واحمد سے مسمّٰے ہوکر میں رسول بھی ہوں اور نبی بھی یعنی بھیجا گیا اور غیب کی خبریں پانے والا۔ میں بموجب آیت ’’وآخرین منہم لما یلحقوا بہم‘‘ بروزی طور پر وہی نبی خاتم الانبیاء ہوں اور خدا نے آج سے بیس برس پہلے براہین احمدیہ میں میرا نام محمد