احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
نہیں۔ بات یہ ہے کہ مرید ہی نالائق ہیں۔ اگر اپنے بروزی نبی کے سرپر سارا مال ومتاع دہرا ڈھکا جمع پونجی قربان نہ کردیا تو ایسے مریدوں کو لے کر کیا بھاڑ میں جھونکیں۔ ایسے پیٹ پتلانے والے چپاتی شکم جہنم میں جائیں۔ اگر مرزا قادیانی تنہا بیک بینی ودوگوش ٹٹروٹوں ہوتے اور نبوت کا دعویٰ کرتے اورا یک جہنمی کوٹری بلکہ بھوتی بھانگ بھی حبیب میں نہ ہوتی تو کچھ غم نہ تھا کیونکہ مجبوری تھی۔ غصہ تو ہم کو اس بات پر ہے کہ مرزا قادیانی کے دو لاکھ والنٹیئر کس مرض کے دارو ہیں۔ اگر سب کے سب کاسۂ گدائی میں ایک ایک پیسہ ڈالیں تو دو لاکھ پیسے ہوتے ہیں۔ پھرچندے مختلف ہیں۔ منارے کا چندہ، سکول کا چندہ، مقدمات کا چندہ، مرزائی مہمانوںکی خاطر ومدارت کا چندہ، اشتہارات کا چندہ، جدید مطبوعات کا چندہ، لات ومنات یعنی مرزا قادیانی کی تصویرات کا چندہ، فی چندہ ایک ایک پیسہ گویا قطرہ قطرہ دریا ہوتا ہے۔ مگر مرزائیوں نے تو ایسی ہتھیا ہاری ہے کہ سب کا منہ جھلسا دیا جائے۔ اور تو کیا کہیں کم بختوں کو ذراشرم نہیں آئی کہ ان کا بروزی نبی اورامام آئے دن پیسے کوڑی کے لئے ہاتھ پھیلاتا ہے۔ عقیدت اورارادت کے تو یہ معنی ہیں کہ دھراڈھکا جو کچھ ہو سب قادیان میں جھونک دیں اور بال بچوں کو سنکھیا دے دیں۔ ڈاکہ ڈالیں، چوری کریں۔مگر بروزی نبی کا تلہڑ بھریں۔ آنتوں کا گودا تک نکال کے دے دیں۔ نہیں تو یاد رکھنا مجدد السنہ مشرقیہ ایک ایک کے کان پکڑ کر افریقہ کو چلتا کردے گا اور سب کے سب صومالی مُلّا کے حوالے کردئیے جائیں گے۔ جہاں نہ دانہ ہے نہ پانی، ہگنے کو پان پان سیر اورکھانے کو پیسا بھی نہیں۔ اے میری میّا تک… اورتاتھیا اور چل میرے بھیا ہمارے امام الزمان، ہمارے مسیح موعود، ہمارے مبروزی نہیں مبرزی، اے توبہ بروزی نبی، مگر ٹکا خرچ کرتے تھیلی اور بڑے کے منہ میں چنٹیں پڑ جاتی ہیں۔ قسم ہے آسمانی پیو دی (آسمانی باپ کی) اگر ہم نے پھر سنا کہ چندہ دینے میں کسی نے جھول جھال لگائی ہے توہم سے برا کوئی نہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ بہت سے نو گرفتار مرزائی چندے کی کھکھیڑا اٹھانے کو دو بھر سمجھ کر کندھے سے جواء پھینک کر چمپت ہوگئے ہیں۔ آخر ہم ہی تو دیکھیں وہ جائیں گے کہاں اور رہیں گے کہاں۔ چار طرف آسمانی باپ کی عملداری اور دنیا میں لے پالک کا سکہ جاری، جہاں جائیں گے پکڑے جائیں گے۔ دھرے جائیں گے۔ ہم پولیس والوں کے حوالے کئے جائیں گے۔ کھڑے کھڑے ہلیں گے اور لیٹے لیٹے موتیں گے۔ (ایڈیٹر)