احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
ماہ مقررہ میں بچ رہنے کا اشتہار دیا اور اس کی یہ پیش گوئی ایک جہان کے روبرو سچ نکلی تو اس کی ذلت۔ مگر جب مرزاقادیانی کی بڑی بڑی پیشین گوئیوں کا جن پر اس نے اپنے صدق وکذب کا مدار رکھا تھا۔ سب کے سامنے بیڑا غرق ہوا تو مرزاقادیانی نے اس کو اپنی عزت کا ہار سمجھ کر گلے میں ڈال لیا۔ ۱۵… ابھی تھوڑے دنوں کا عرصہ گزرا کہ صاحب ڈپٹی کمشنر بہادر گورداسپور کی عدالت میں مرزاقادیانی بذریعہ سمن یا وارنٹ طلب کئے گئے اور ان سے ضمانت نامہ لیا گیا کہ پھر کبھی کسی شخص کے حق میں خونی الہام اور مہلک پیشین گوئیاں نہ کروں گا۔ بٹالوی کو حروف ’’ط‘‘ سے نہ لکھوں گا وغیرہ۔ تو اس میں قادیانی کی کمال درجہ کی عزت مگر مذکورۃ الصدر عدالت میں مولوی محمد حسین صاحب سے بھی جو بطور گواہ طلب کئے گئے تھے یہ اقرار نامہ لیاگیا کہ قادیان کو کاف سے نہ لکھاکروں گا تو اس میں مولوی صاحب کی ذلت؟ ۱۶… سرسید مرحوم ومغفور نے جو قومی ہمدردی کے ہزاروں کاموں کے ساتھ ایک ایسا عظیم الشان اسلامی کالج علی گڑھ میں قائم کیا جس کی نظیر ہندوستان بھر میں نہیں تو اس میں بقول مرزاقادیانی اس کی ذلت۔ مگر مرزاقادیانی جو منارے یا گھنٹہ گھر کی آڑ میں جماعت حمقاء سے چندہ بٹور رہا ہے اور ایسی تجارت سے خسر الدنیا والآخرہ بن رہا ہے اور ہم یقین دلاتے ہیں کہ یہ روپیہ پھر مریدوں کو کبھی واپس نہ دیا جاوے گا۔ جیسا کہ براہین احمدیہ کی بدولت وصول کیا اور کسی کو ایک جو تک بھی واپس نہ دیا تو اس میں قادیانی کی عزت۔ ۱۷… خداوند تعالیٰ تو قرآن شریف میں یوں فرماوے: ’’تکاد السموات یتفطرن منہ وتنشق الارض وتخرالجبال ہدا ان دعوا للرحمن ولدا وما ینبغی للرحمٰن ان یتخذ ولدا‘‘ اور مرزاقادیانی اس شیطانی الہام پر لٹو کہ ’’انت منی بمنزلۃ ولدی۰ انت منی بمنزلۃ توحیدی وتفریدی‘‘ (تذکرہ ص۵۲۶، طبع سوم) ۱۸… آنحضرتa سے لے کر ادنیٰ سے ادنیٰ امتی پر تو قرآن شریف کی پابندی فرض ہو اور مرزاقادیانی کو یہ الہام شیطانی ہو ’’اعمل ماشئت فانی قد غفرت لک‘‘ (تذکرہ ص۱۰۷، طبع سوم) یعنی اے مرزا جو تیری مرضی ہو کیا کر تو ہماری طرف سے بخشا گیا۔ کیوں نہ ہو آخر خدا کا بیٹا جو ٹھہرا (اور باایں ہمہ عیسائیوں پر اعتراض) بے شک مرزاقادیانی کو رخصت ہے کہ بازاری سانڈوں کی طرح پھریں اور جس کی مولی گاجر آٹا دال دیکھیں چٹ کریں۔ ۱۹… اگر مرزاقادیانی کسی کی بہو بیٹی پر دندان آزتیز کریں اور زوجناکہا والے الہاموں