احتساب قادیانیت جلد نمبر 57 |
|
روایت دارمی میں ہے کہ ایک اعرابی نے کہا کہ جب تک فلاں درخت ایمان نہ لائے گا۔ میں ایمان نہ لائوں گا۔چنانچہ وہ درخت آپ کے ارشاد سے آیا اور ایمان لایا اور اعرابی بھی یہ معجزہ دیکھ کر ایمان لایا۔ ایسی ہزاروں مثالیں سیرت نبوی میں موجود ہیں اور قصہ قوم یونسؑ بالتشریح قرآن شریف میں مذکور ہے اور عیسیٰ ؑ کا معجزہ دیکھ کر بادشاہ کا معہ اپنے ارکان کے ایمان لانا۔ یہ سب بعد مانگنے اور دیکھنے نشان کے سعید الفطرت ہوئے یا نہیں لعنۃ اﷲ علی الکاذبین! اگر آپ کے پاس کچھ ہوتا تو سائل پر تمام حجت کرتے۔ آپ کے دعویٰ تو محض فریب اور جھوٹ ہیں۔ مامور پر یہ تکلیف نہیں کہ مخالفین یا نشان مانگنے والوں کی آئندہ سعادت وشقاوت پر کاربند ہو یہ تو علم غیب خدا ہی کو ہے۔ مامور پر یہ فرض ہے کہ وہ علم جو اس کو خدا نے دیا ہے۔ پہنچا دے اور وہ نشانات جو اتمام حجت کے لئے اس کو مرحمت ہوئے ہیں دکھلا کر مخالفین کو عاجز کردے۔ تاکہ حجت اﷲ تمام ہو اور خطرناک القاب قرآن شریف میں تو معلوم نہیں ہوتے۔ شاید قادیانی پر قادیان میں قرآن نازل ہوئے ہوں گے۔ قولہ… حضرت مسیح موعود کی تائید میں خدائے تعالیٰ نے سینکڑوں نشان دکھلائے کتابوں میں موجود ہیں لاانتہیٰ مخلوق گواہ ہے۔ اقول… وہ ہزاروں سینکڑوں نشانات کیا بیت الفکر قادیان کے اندر دکھائے گئے۔ کیا یہ وہی نشانات پیش گوئی موت آتھم وتزویج مسمات محمدی وپیدائش فرزند ارجمند ہیں۔ جن کا فوٹو ہم نے اپنے رسالہ مظہر نعت کے اخیر میں اچھی طرح کھینچ دیا ہے اور جن کے جھوٹ ہونے کی کل مخلوق خدا گواہ ہے مگر سچ ہے۔ بے حیا باش ہر چہ خواہی کن اور اپنی کتابوں میں لکھ کر خوش ہونا اس شعر کا مصداق ہوتا ہے۔ ثنائے خود بخود گفتی نمی زیبد ترا صائب چوزن پستان خود مالد خطوظ نفس کے یابد ایک تو نشان دکھایا ہوتا کہ آپ۔ کارمردان روشنی گرمی است کے مصداق ہوتے اور کاردو نان حیلہ و بے شرقی است کے نہ ہوتے۔